احسن البیان

Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 231

  1. وَ اِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَآءَ فَبَلَغْنَ اَجَلَهُنَّ فَاَمْسِكُوْهُنَّ بِمَعْرُوْفٍ اَوْ سَرِّحُوْهُنَّ بِمَعْرُوْفٍ١۪ وَّ لَا تُمْسِكُوْهُنَّ ضِرَارًا لِّتَعْتَدُوْا١ۚ وَ مَنْ یَّفْعَلْ ذٰلِكَ فَقَدْ ظَلَمَ نَفْسَهٗ١ؕ وَ لَا تَتَّخِذُوْۤا اٰیٰتِ اللّٰهِ هُزُوًا١٘ وَّ اذْكُرُوْا نِعْمَتَ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ وَ مَاۤ اَنْزَلَ عَلَیْكُمْ مِّنَ الْكِتٰبِ وَ الْحِكْمَةِ یَعِظُكُمْ بِهٖ١ؕ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ وَ اعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ۠ع﴿231﴾

    1. وَاِذَااور جب
    2. طَلَّقْتُمُتم طلاق دو
    3. النِّسَآءَعورتیں
    4. فَبَلَغْنَپھر وہ پوری کرلیں
    5. اَجَلَھُنَّاپنی عدت
    6. فَاَمْسِكُوْھُنَّتو روکو ان کو
    7. بِمَعْرُوْفٍدستور کے مطابق
    8. اَوْیا
    9. سَرِّحُوْھُنَّرخصت کردو
    10. بِمَعْرُوْفٍدستور کے مطابق
    11. وَلَا تُمْسِكُوْھُنَّتم نہ روکو انہیں
    12. ضِرَارًانقصان
    13. لِّتَعْتَدُوْاتاکہ تم زیادتی کرو
    14. وَمَنْاور جو
    15. يَّفْعَلْکرے گا
    16. ذٰلِكَیہ
    17. فَقَدْظَلَمَتو بیشک اس نے ظلم کیا
    18. نَفْسَهٗاپنی جان
    19. وَلَااور نہ
    20. تَتَّخِذُوْٓاٹھہراؤ
    21. اٰيٰتِاحکام
    22. اللّٰهِاللہ
    23. ھُزُوًامذاق
    24. وَاذْكُرُوْااور یاد کرو
    25. نِعْمَتَنعمت
    26. اللّٰهِاللہ
    27. عَلَيْكُمْتم پر
    28. وَمَآاور جو
    29. اَنْزَلَاس نے اتارا
    30. عَلَيْكُمْتم پر
    31. مِّنَسے
    32. الْكِتٰبِکتاب
    33. وَالْحِكْمَةِاور حکمت
    34. يَعِظُكُمْوہ نصیحت کرتا ہے تمہیں
    35. بِهٖاس سے
    36. وَاتَّقُوااور تم ڈرو
    37. اللّٰهَاللہ
    38. وَاور
    39. اعْلَمُوْٓاجان لو
    40. اَنَّکہ
    41. اللّٰهَاللہ
    42. بِكُلِّہر
    43. شَيْءٍچیز
    44. عَلِيْمٌجاننے والا
Translation · Ahsan-ul-Bayan
جب تم عورتوں کو طلاق دو وہ اپنی عدت ختم کرنے پر آئیں تو اب انہیں اچھی طرح بساؤ یا بھلائی کے ساتھ الگ کردو (1) اور انہیں تکلیف پہنچانے کی غرض سے ظلم اور زیادتی کے لئے نہ روکو جو شخص ایسا کرے اس نے اپنی جان پر ظلم کیا تم اللہ کے احکام کو ہنسی کھیل نہ (2) بناؤ اور اللہ کا احسان جو تم پر ہے یاد کرو اور جو کچھ کتاب و حکمت اس نے نازل فرمائی ہے جس سے تمہیں نصیحت کر رہا ہے اس سے بھی۔ اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہا کرو اور جان رکھو کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز کو جانتا ہے۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan

231۔ 1 (الطلاق مرتن) میں بتلایا گیا تھا کہ دو طلاق تک رجوع کرنے کا اختیار ہے اس آیت میں کہا جا رہا ہے کہ رجوع عدت کے اندر اندر ہوسکتا ہے عدت گزرنے کے بعد نہیں اس لئے یہ تکرار نہیں ہے جس طرح کے بظاہر ہے۔

132۔ 2 بعض لوگ مذاق میں طلاق دے دیتے یا نکاح کرلیتے یا آزاد کردیتے ہیں۔ پھر کہتے ہیں میں نے تو مذاق کیا تھا اللہ نے اسے آیات الٰہی سے استہزاء قرار دیا جس سے مقصود اس سے روکنا ہے اس لئے نبی ﷺ نے فرمایا کہ مذاق سے بھی اگر کوئی مذکورہ کام کرے گا تو وہ حقیقت ہی سمجھا جائے گا اور مذاق کی طلاق یا نکاح یا آزادی نافذ ہوجائے گی (تفسیر ابن کثیر)