احسن البیان

Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 35

  1. وَ قُلْنَا یٰۤاٰدَمُ اسْكُنْ اَنْتَ وَ زَوْجُكَ الْجَنَّةَ وَ كُلَا مِنْهَا رَغَدًا حَیْثُ شِئْتُمَا١۪ وَ لَا تَقْرَبَا هٰذِهِ الشَّجَرَةَ فَتَكُوْنَا مِنَ الظّٰلِمِیْنَ﴿35﴾

    1. وَقُلْنَااور ہم نے کہا
    2. يَا آدَمُاے آدم
    3. اسْكُنْتم رہو
    4. اَنْتَتم
    5. وَزَوْجُکَاور تمہاری بیوی
    6. الْجَنَّةَجنت
    7. وَكُلَااور تم دونوں کھاؤ
    8. مِنْهَااس میں سے
    9. رَغَدًااطمینان سے
    10. حَيْثُجہاں
    11. شِئْتُمَاتم چاہو
    12. وَلَا تَقْرَبَااور نہ قریب جانا
    13. هٰذِهِاس
    14. الشَّجَرَةَدرخت
    15. فَتَكُوْنَاپھر تم ہوجاؤگے
    16. مِنَ الظَّالِمِیْنَظالموں سے
Translation · Ahsan-ul-Bayan
اور ہم نے کہہ دیا کہ اے آدم تم اور تمہاری بیوی جنت میں رہو (1) اور جہاں کہیں سے چاہو با فراغت کھاؤ پیو، لیکن اس درخت کے قریب بھی نہ جانا (2) ورنہ ظالم ہوجاؤ گے۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan

35۔ 1 یہ حضرت آدم ؑ کی تیسری فضیلت ہے جو جنت کو ان کا مسکن بنا کر عطا کی گئی۔

35۔ 2 یہ درخت کس چیز کا تھا ؟ اس کی بابت قرآن و حدیث میں کوئی وضاحت نہیں ہے۔ اس کو گندم کا درخت مشہور کردیا گیا ہے جو بےاصل بات ہے ہمیں اس کا نام معلوم کرنے کی ضرورت ہے نہ اس کا کوئی فائدہ ہی ہے۔