احسن البیان

Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 34

  1. وَ اِذْ قُلْنَا لِلْمَلٰٓئِكَةِ اسْجُدُوْا لِاٰدَمَ فَسَجَدُوْۤا اِلَّاۤ اِبْلِیْسَ١ؕ اَبٰى وَ اسْتَكْبَرَ١٘ۗ وَ كَانَ مِنَ الْكٰفِرِیْنَ﴿34﴾

    1. وَاور
    2. اِذْجب
    3. قُلْنَاہم نے کہا
    4. لِلْمَلٰٓئِکَةِفرشتوں کو
    5. اسْجُدُوْاتم سجدہ کرو
    6. لِاٰدَمَآدم کو
    7. فَسَجَدُوْاتو انہوں نے سجدہ کیا
    8. اِلَّاسوائے
    9. اِبْلِیْسَابلیس
    10. اَبٰىاس نے انکار کیا
    11. وَ اسْتَكْبَرَاور تکبر کیا
    12. وَکَانَاور ہوگیا
    13. مِنَ الْکَافِرِیْنَکافروں سے
Translation · Ahsan-ul-Bayan
اور جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کو سجدہ کرو (1) تو ابلیس کے سوا سب نے سجدہ کیا۔ اس نے انکار کیا (2) اور تکبر کیا اور وہ کافروں میں ہوگیا۔ (3)
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan

34۔ 1 علمی فضیلت کے بعد حضرت آدم ؑ کی یہ دوسری عزت ہوئی۔ سجدہ کے معنی ہیں عاجزی اور گڑگڑانے کے اس کی انتہا ہے زمین پر پیشانی کا ٹکا دینا (قرطبی) یہ سجدہ شریعت اسلامیہ میں اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کے لئے جائز نہیں ہے نبی کریم ﷺ کا مشہور فرمان ہے کہ اگر سجدہ کسی اور کے لئے جائز ہوتا تو میں عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے خاوند کو سجدہ کرے۔ (سنن ترندی) تاہم فرشتوں نے اللہ کے حکم پر حضرت آدم ؑ کو سجدہ کیا جس سے ان کی تکریم و فضیلت فرشتوں پر واضح کردی گئی۔ کیونکہ یہ سجدہ و اکرام و تعظیم کے طور پر یہ تھا نہ کہ عبادت کے طور پر۔ اب تعظیماً بھی کسی کو سجدہ نہیں کیا جا سکتا

34۔ 2 ابلیس نے سجدے سے انکار کیا اور راندہ درگاہ ہوگیا۔ ابلیس حسب وضاحت قرآن جنات میں سے تھا لیکن اللہ تعالیٰ نے اسے اعزازا فرشتوں میں شامل کر رکھا تھا اس لئے بحکم الٰہی اس کے لئے بھی سجدہ کرنا ضروری تھا۔ لیکن اس نے حسد اور تکبر کی بنا پر سجدہ کرنے سے انکار کردیا۔ گویا حسد اور تکبر وہ گناہ ہیں جن کا ارتکاب دنیائے انسانیت میں سب سے پہلے کیا گیا اور اس کا مرتکب ابلیس ہے۔

34۔ 3 یعنی اللہ تعالیٰ کے علم و تقدیر میں۔