احسن البیان
Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 60
وَ اِذِ اسْتَسْقٰى مُوْسٰى لِقَوْمِهٖ فَقُلْنَا اضْرِبْ بِّعَصَاكَ الْحَجَرَ١ؕ فَانْفَجَرَتْ مِنْهُ اثْنَتَا عَشْرَةَ عَیْنًا١ؕ قَدْ عَلِمَ كُلُّ اُنَاسٍ مَّشْرَبَهُمْ١ؕ كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا مِنْ رِّزْقِ اللّٰهِ وَ لَا تَعْثَوْا فِی الْاَرْضِ مُفْسِدِیْنَ﴿60﴾
- وَاِذِ اسْتَسْقٰىاور جب پانی مانگا
- مُوْسٰىموسیٰ
- لِقَوْمِهٖاپنی قوم کے لئے
- فَقُلْنَاپھر ہم نے کہا
- اضْرِبْمارو
- بِّعَصَاکَاپناعصا
- الْحَجَرپتھر
- فَانْفَجَرَتْتو پھوٹ پڑے
- مِنْهُاس سے
- اثْنَتَا عَشْرَةَبارہ
- عَيْنًاچشمے
- قَدْ عَلِمَجان لیا
- كُلُّاُنَاسٍہر قوم
- مَّشْرَبَهُمْاپناگھاٹ
- كُلُوْاتم کھاؤ
- وَاشْرَبُوْااور پیؤ
- مِنْسے
- رِّزْقِرزق
- اللہِاللہ
- وَلَااور نہ
- تَعْثَوْاپھرو
- فِيمیں
- الْاَرْضِزمین
- مُفْسِدِينَفساد مچاتے
Translation · Ahsan-ul-Bayan
جب موسیٰ ؑ نے اپنی قوم کے لئے پانی مانگا تو ہم نے کہا اپنی لاٹھی پتھر پر مارو، جس سے بارہ چشمے پھوٹ نکلے اور (1) ہر گروہ نے اپنا چشمہ پہچان لیا، (اور ہم نے کہہ دیا کہ) اللہ تعالیٰ کا رزق کھاؤ پیو اور زمین میں فساد نہ کرتے پھرو۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan
(1) یہ واقعہ بعض کے نزدیک تیہ کا اور بعض کے نزدیک صحرائے سینا کا ہے وہاں پانی کی طلب ہوئی تو اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ ؑ سے کہا اپنی لاٹھی پتھر پر مار۔ چناچہ پتھر سے بارہ چشمے جاری ہوگئے قبیلے بھی بارہ تھے۔ ہر قبیلہ اپنے اپنے چشمے سے سیراب ہوتا۔
یہ بھی ایک معجزہ تھا جو حضرت موسیٰ ؑ کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے ظاہر فرمایا۔