احسن البیان
Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 67
وَ اِذْ قَالَ مُوْسٰى لِقَوْمِهٖۤ اِنَّ اللّٰهَ یَاْمُرُكُمْ اَنْ تَذْبَحُوْا بَقَرَةً١ؕ قَالُوْۤا اَتَتَّخِذُنَا هُزُوًا١ؕ قَالَ اَعُوْذُ بِاللّٰهِ اَنْ اَكُوْنَ مِنَ الْجٰهِلِیْنَ﴿67﴾
- وَاور
- اِذْجب
- قَالَکہا
- مُوْسٰىموسیٰ نے
- لِقَوْمِهٖٓاپنی قوم سے
- اِنَّبیشک
- اللّٰهَاللہ تعالیٰ
- يَاْمُرُكُمْحکم دیتا ہے تم کو
- اَنْیہ کہ
- تَذْبَحُوْاتم ذبح کرو
- بَقَرَةًایک گائے
- قَالُوْٓاانہوں نے کہا
- اَتَتَّخِذُنَاکیا تم کرتے ہو ہم سے
- ھُزُوًامذاق
- قَالَاس نے کہا ( موسیٰ )
- اَعُوْذُمیں پناہ مانگتا ہوں
- بِاللّٰهِاللہ کی (اس بات سے
- اَنْکہ
- اَكُوْنَمیں ہوجاؤں
- مِنَسے
- الْجٰهِلِيْنَجاہلوں میں سے
Translation · Ahsan-ul-Bayan
اور (حضرت) موسیٰ ؑ نے جب اپنی قوم سے کہا کہ اللہ تعالیٰ تمہیں ایک گائے ذبح کرنے کا حکم دیتا ہے (1) تو انہوں نے کہا ہم سے مذاق کیوں کرتے ہیں ؟ آپ نے جواب دیا میں ایسا جاہل ہونے سے اللہ تعالیٰ کی پناہ پکڑتا ہوں۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan
67۔ 1 بنی اسرائیل میں ایک لا ولد مالدار آدمی تھا جسکا وارث صرف ایک بھتیجا تھا ایک رات اس بھتیجے نے اپنے چچا کو قتل کر کے لاش کسی آدمی کے دروازے پر ڈال دی، صبح قاتل کی تلاش میں ایک دوسرے کو قاتل ٹھہرانے لگے بالآخر بات موسیٰ علیہ تک پہنچی تو انہیں ایک گائے ذبح کرنے کا حکم ہوا گائے کا ٹکڑا مقتول کو مارا گیا جس سے وہ زندہ ہوگیا اور قاتل کی نشان دہی کر کے مرگیا (فتح القدیر)