احسن البیان
Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 75
اَفَتَطْمَعُوْنَ اَنْ یُّؤْمِنُوْا لَكُمْ وَ قَدْ كَانَ فَرِیْقٌ مِّنْهُمْ یَسْمَعُوْنَ كَلٰمَ اللّٰهِ ثُمَّ یُحَرِّفُوْنَهٗ مِنْۢ بَعْدِ مَا عَقَلُوْهُ وَ هُمْ یَعْلَمُوْنَ﴿75﴾
- اَفَتَطْمَعُوْنَکیا پھر تم توقع رکھتے ہو
- اَنْکہ
- يُؤْمِنُوْامان لیں گے
- لَكُمْتمہاری لئے
- وَقَدْ کَانَاور تھا
- فَرِیْقٌایک فریق
- مِنْهُمْان سے
- يَسْمَعُوْنَوہ سنتے تھے
- کَلَامَ اللہِاللہ کا کلام
- ثُمَّپھر
- يُحَرِّفُوْنَهُوہ بدل ڈالتے ہیں اس کو
- مِنْ بَعْدِبعد
- مَاجو
- عَقَلُوْهُانہوں نے سمجھ لیا
- وَهُمْاور وہ
- يَعْلَمُوْنَجانتے ہیں
75۔ 1 اہل ایمان کو خطاب کر کے یہودیوں کے بارے کہا جا رہا ہے کیا تمہیں ان کے ایمان لانے کی امید ہے حالانکہ ان کے پچھلے لوگوں میں ایک فرق ایسا بھی تھا جو کلام الٰہی جانتے بوجھتے تحریف کرتا تھا۔ یہ استفہام انکاری ہے یعنی ایسے لوگوں کے ایمان لانے کی قطعا امید نہیں۔
اس کا مطلب یہ ہوا کہ جو لوگ دنیوی مفادات یا حزبی تعصبات کی وجہ سے کلام الٰہی میں تحریف تک کرنے سے گریز نہیں کرتے وہ گمراہی کی ایسی دلدل میں پھنس جاتے ہیں کہ اس سے نکل نہیں پاتے۔ امت محمدیہ کے بہت سے علماء و مشائخ بھی بدقسمتی سے قرآن اور حدیث میں تحریف کے مرتکب ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس جرم سے محفوظ رکھے۔