احسن البیان
Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 78
وَ مِنْهُمْ اُمِّیُّوْنَ لَا یَعْلَمُوْنَ الْكِتٰبَ اِلَّاۤ اَمَانِیَّ وَ اِنْ هُمْ اِلَّا یَظُنُّوْنَ﴿78﴾
- وَمِنْهُمْاور ان میں
- أُمِّيُّوْنَان پڑھ
- لَا يَعْلَمُوْنَوہ نہیں جانتے
- الْكِتَابَکتاب
- اِلَّا اَمَانِيَّسوائے آرزوئیں
- وَاِنْ هُمْاور نہیں وہ
- اِلَّامگر
- يَظُنُّوْنَگمان سے کام لیتے ہیں
Translation · Ahsan-ul-Bayan
ان میں سے بعض ان پڑھ ایسے بھی ہیں جو کتاب کے صرف ظاہری الفاظ کو ہی جانتے ہیں صرف گمان اور اٹکل ہی پر ہیں (1)۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan
78۔ 1 یہ ان کے اہل علم کی باتیں تھیں رہے ان کے ان پڑھ لوگ، وہ کتاب (تورات) سے بیخبر ہیں لیکن وہ آرزوئیں ضرور رکھتے ہیں اور گمانوں پر ان کا گزارہ ہے جس میں انہیں ان کے علماء نے مبتلا کیا ہوا ہے مثلا ہم تو اللہ کے چہتے ہیں۔ ہم جہنم میں اگر گئے بھی تو صرف چند دن کے لئے اور ہمیں ہمارے بزرگ بخشوا لیں گے وغیرہ وغیرہ۔
جیسے آج کے جاہل مسلمانوں کو بھی علماء سوء و مشائخ سوء نے ایسے ہی حسین جالوں اور پرفریب وعدوں پر پھنسا رکھا ہے۔