احسن البیان

Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 79

  1. فَوَیْلٌ لِّلَّذِیْنَ یَكْتُبُوْنَ الْكِتٰبَ بِاَیْدِیْهِمْ١ۗ ثُمَّ یَقُوْلُوْنَ هٰذَا مِنْ عِنْدِ اللّٰهِ لِیَشْتَرُوْا بِهٖ ثَمَنًا قَلِیْلًا١ؕ فَوَیْلٌ لَّهُمْ مِّمَّا كَتَبَتْ اَیْدِیْهِمْ وَ وَیْلٌ لَّهُمْ مِّمَّا یَكْسِبُوْنَ﴿79﴾

    1. فَوَيْلٌسو خرابی ہے
    2. لِلَّذِیْنَان کے لیے
    3. يَكْتُبُوْنَلکھتے ہیں
    4. الْكِتَابَکتاب
    5. بِاَيْدِيهِمْاپنے ہاتھوں سے
    6. ثُمَّپھر
    7. يَقُوْلُوْنَکہتے ہیں
    8. هٰذَایہ
    9. مِنْسے
    10. عِنْدِ اللہِاللہ کے پاس
    11. لِيَشْتَرُوْاتاکہ وہ حاصل کریں
    12. بِهٖاس سے
    13. ثَمَنًاقیمت
    14. قَلِیْلًاتھوڑی
    15. فَوَيْلٌسوخرابی
    16. لَهُمْان کے لئے
    17. مِمَّااس سے
    18. کَتَبَتْجو لکھا
    19. اَيْدِيهِمْان کے ہاتھ
    20. وَوَيْلٌاور خرابی
    21. لَهُمْان کے لئے
    22. مِمَّااس سے جو
    23. يَكْسِبُوْنَوہ کماتے ہیں
Translation · Ahsan-ul-Bayan
ان لوگوں کے لئے ـ " ویل " ہے جو اپنے ہاتھوں کی لکھی ہوئی کتاب کو اللہ تعالیٰ کی طرف کی کہتے ہیں اور اس طرح دنیا کماتے ہیں، ان کے ہاتھوں کی لکھائی کو اور ان کی کمائی کو ہلاکت اور افسوس ہے (1)۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan

79۔ 2 یہ یہود کے علماء کی جسارت اور خوف الہی سے بےنیازی کی وضاحت ہے کہ اپنے ہاتھوں سے مسئلے گھڑتے ہیں اور بہ بانگ دہل یہ باور کراتے ہیں کہ یہ اللہ کی کی طرف سے ہیں۔ حدیث کی رو سے ویل جہنم کی ایک وادی بھی ہے جس کی گہرائی اتنی ہے کہ ایک کافر کو اس کی تہ تک گرنے میں چالیس سال لگیں گے۔

(احمد، ترمذی، ابن حبان والحاکم بحوالہ فتح القدیر) بعض علماء نے اس آیت سے قرآن مجید کی فروخت کو ناجائز قرار دیا ہے لیکن یہ استدلال صحیح نہیں۔ آیت کا مصداق صرف وہی لوگ ہیں جو دنیا کمانے کے لئے کلام الٰہی میں تحریف کرتے اور لوگوں کو مذہب کے نام پر دھوکہ دیتے ہیں۔