احسن البیان

Ahsan-ul-Bayan · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 102

  1. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ حَقَّ تُقٰتِهٖ وَ لَا تَمُوْتُنَّ اِلَّا وَ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ﴿102﴾

    1. يٰٓاَيُّھَااے
    2. الَّذِيْنَوہ جو کہ
    3. اٰمَنُواایمان لائے
    4. اتَّقُواتم ڈرو
    5. اللّٰهَاللہ
    6. حَقَّحق
    7. تُقٰتِھٖاس سے ڈرنا
    8. وَلَا تَمُوْتُنَّاور تم ہرگز نہ مرنا
    9. اِلَّامگر
    10. وَاَنْتُمْاور تم
    11. مُّسْلِمُوْنَمسلمان (جمع)
Translation · Ahsan-ul-Bayan
اے ایمان والو ! اللہ سے اتنا ڈرو جتنا اس سے ڈرنا چاہیے (1) دیکھو مرتے دم تک مسلمان ہی رہنا
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan

12۔ 1 اس کا مطلب یہ ہے کہ اسلام کے احکام و فرائض پورے طور پر بجا لائے جائیں اور منہیات کے قریب نہ جایا جائے بعض کہتے ہیں کہ اس آیت سے صحابہ کرام پریشان ہوئے تو اللہ تعالیٰ نے دوسری آیت نازل فرما دی اللہ سے اپنی طاقت کے مطابق ڈرو جس طرح اپنی طاقت سے ڈرنے کا حق ہے (فتح القدیر)