احسن البیان
Ahsan-ul-Bayan · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 103
وَ اعْتَصِمُوْا بِحَبْلِ اللّٰهِ جَمِیْعًا وَّ لَا تَفَرَّقُوْا١۪ وَ اذْكُرُوْا نِعْمَتَ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ اِذْ كُنْتُمْ اَعْدَآءً فَاَلَّفَ بَیْنَ قُلُوْبِكُمْ فَاَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهٖۤ اِخْوَانًا١ۚ وَ كُنْتُمْ عَلٰى شَفَا حُفْرَةٍ مِّنَ النَّارِ فَاَنْقَذَكُمْ مِّنْهَا١ؕ كَذٰلِكَ یُبَیِّنُ اللّٰهُ لَكُمْ اٰیٰتِهٖ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُوْنَ﴿103﴾
- وَاعْتَصِمُوْااور مضبوطی سے پکڑ لو
- بِحَبْلِرسی کو
- اللّٰهِاللہ
- جَمِيْعًاسب مل کر
- وَّلَااور نہ
- تَفَرَّقُوْاآپس میں پھوٹ ڈالو
- وَاذْكُرُوْااور یاد کرو
- نِعْمَتَنعمت
- اللّٰهِاللہ
- عَلَيْكُمْتم پر
- اِذْ كُنْتُمْجب تم تھے
- اَعْدَآءًدشمن (جمع)
- فَاَلَّفَتو الفت ڈال دی
- بَيْنَ قُلُوْبِكُمْتمہارے دلوں میں
- فَاَصْبَحْتُمْتو تم ہوگئے
- بِنِعۡمَتِهٖۤاس کی نعمت سے
- اِخْوَانًابھائی بھائی
- وَكُنْتُمْاور تم تھے
- عَلٰيپر
- شَفَاکنارہ
- حُفْرَةٍگڑھا
- مِّنَسے (کے)
- النَّارِآگ
- فَاَنْقَذَكُمْتو تمہیں بچا لیا
- مِّنْھَااس سے
- كَذٰلِكَاسی طرح
- يُبَيِّنُواضح کرتا ہے
- اللّٰهُاللہ
- لَكُمْتمہارے لیے
- اٰيٰتِھٖاپنی آیات
- لَعَلَّكُمْتا کہ تم
- تَھْتَدُوْنَہدایت پاؤ
13۔ 1 تقوٰی کے بعد سب ملکر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لینے کا درس دے کر واضح کردیا کہ نجات بھی انہی دو اصولوں میں ہے اور اتحاد بھی انہیں پر قائم ہوسکتا اور رہ سکتا ہے۔
13۔ 2 ' ولا تفرقوا اور پھوٹ نہ ڈالو ' کے ذریعے فرقہ بندی سے روک دیا گیا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر مزکورہ دو اصولوں سے انحراف کرو گے تو تمہارے درمیان پھوٹ پڑجائے گی اور تم الگ الگ فرقوں میں بٹ جاؤ گے۔ اور یہیں سے امت مسلمہ کے افتراق کے المیہ کا آغاز ہوا جو دن بدن بڑھتا ہی چلا گیا اور نہایت مستحکم ہوگیا۔