احسن البیان

Ahsan-ul-Bayan · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 133

  1. وَ سَارِعُوْۤا اِلٰى مَغْفِرَةٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَ جَنَّةٍ عَرْضُهَا السَّمٰوٰتُ وَ الْاَرْضُ١ۙ اُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِیْنَۙ﴿133﴾

    1. وَسَارِعُوْٓااور دوڑو
    2. اِلٰىطرف
    3. مَغْفِرَةٍبخشش
    4. مِّنْسے
    5. رَّبِّكُمْاپنا رب
    6. وَجَنَّةٍاور جنت
    7. عَرْضُھَااس کا عرض
    8. السَّمٰوٰتُٓآسمان (جمع
    9. وَالْاَرْضُاور زمین
    10. اُعِدَّتْتیار کی گئی
    11. لِلْمُتَّقِيْنَپرہیزگاروں کے لیے
Translation · Ahsan-ul-Bayan
اور اپنے رب کی بخشش کی طرف اور اس جنت کی طرف دوڑو (1) جس کا عرض آسمانوں اور زمین کے برابر ہے جو پرہیزگاروں کے لئے تیار کی گئی ہے۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan

133۔ 1 مال و دولت دنیا کے پیچھے لگ کر آخرت تباہ کرنے کی بجائے، اللہ اور رسول کی اطاعت اور اللہ کی مغفرت اور اس کی جنت کا راستہ اختیار کرو۔ جو متقین کے لئے اللہ نے تیار کیا ہے۔

چناچہ آگے متقین کی چند خصوصیات بیان فرمائی ہیں۔