احسن البیان

Ahsan-ul-Bayan · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 142

  1. اَمْ حَسِبْتُمْ اَنْ تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ وَ لَمَّا یَعْلَمِ اللّٰهُ الَّذِیْنَ جٰهَدُوْا مِنْكُمْ وَ یَعْلَمَ الصّٰبِرِیْنَ﴿142﴾

    1. اَمْ حَسِبْتُمْکیا تم سمجھتے ہو ؟
    2. اَنْکہ
    3. تَدْخُلُواتم داخل ہوگے
    4. الْجَنَّةَجنت
    5. وَلَمَّااور ابھی نہیں
    6. يَعْلَمِ اللّٰهُاللہ نے معلوم کیا
    7. الَّذِيْنَجو لوگ
    8. جٰهَدُوْاجہاد کرنے والے
    9. مِنْكُمْتم میں سے
    10. وَيَعْلَمَمعلوم کیا
    11. الصّٰبِرِيْنَصبر کرنے والے
Translation · Ahsan-ul-Bayan
کیا تم یہ سمجھ بیٹھے ہو کہ تم جنت میں چلے جاؤ گے (1) حالانکہ اب تک اللہ تعالیٰ نے یہ ظاہر نہیں کیا کہ تم میں سے جہاد کرنے والے کون ہیں اور صبر کرنے والے کون ہیں (2)
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan

142۔ 1 بغیر قتال کی آزمائش کے تم جنت میں چلے جاؤ گے ؟ نہیں ! بلکہ جنت ان لوگوں کو ملے گی جو آزمائش میں پورا اتریں گے، ابھی تم پر وہ حالت نہیں آئی جو تم سے پہلے لوگوں پر آئی تھی، انہیں تنگ دستی اور تکلیفیں پہنچیں اور وہ خوب بلائے گئے مذید فرمایا، کیا لوگ گمان کرتے ہیں کہ انہیں صرف یہ کہنے پر چھوڑ دیا جائے گا کہ ہم ایمان لائے اور ان کی آزمائش نہ ہوگی۔

142۔ 2 یہ مضمون اس سے پہلے سورة بقرہ میں گزر چکا ہے، یہاں موقع کی مناسبت سے پھر بیان کیا جا رہا ہے کہ جنت یوں ہی نہیں مل جائے گی اس کے لئے پہلے تمہیں آزمائش کی بھٹی سے گزارا اور میدان جہاد میں آزمایا جائے گا وہاں نرغہ اعداء میں تم سرفروشی اور صبر و استقامت کا مظاہرہ کرتے ہو یا نہیں ؟۔