احسن البیان

Ahsan-ul-Bayan · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 151

  1. سَنُلْقِیْ فِیْ قُلُوْبِ الَّذِیْنَ كَفَرُوا الرُّعْبَ بِمَاۤ اَشْرَكُوْا بِاللّٰهِ مَا لَمْ یُنَزِّلْ بِهٖ سُلْطٰنًا١ۚ وَ مَاْوٰىهُمُ النَّارُ١ؕ وَ بِئْسَ مَثْوَى الظّٰلِمِیْنَ﴿151﴾

    1. سَنُلْقِيْعنقریب ہم ڈالدیں گے
    2. فِيْمیں
    3. قُلُوْبِدل (جمع)
    4. الَّذِيْنَ كَفَرُواجنہوں نے کفر کیا (کافر)
    5. الرُّعْبَہیبت
    6. بِمَآ اَشْرَكُوْااس لیے کہ انہوں نے شریک کیا
    7. بِاللّٰهِاللہ کا
    8. مَاجس
    9. لَمْ يُنَزِّلْنہیں اتاری
    10. بِهٖاس کی
    11. سُلْطٰنًاکوئی سند
    12. وَمَاْوٰىھُمُاور ان کا ٹھکانہ
    13. النَّارُدوزخ
    14. وَبِئْسَاور برا
    15. مَثْوَىٹھکانہ
    16. الظّٰلِمِيْنَظالم (جمع)
Translation · Ahsan-ul-Bayan
ہم عنقریب کافروں کے دلوں میں رعب ڈال دیں گے، اس وجہ سے کہ یہ اللہ کے ساتھ ان چیزوں کو شریک کرتے ہیں جس کی کوئی دلیل اللہ نے نہیں اتاری (1) ان کا ٹھکانا جہنم ہے اور ان ظالموں کی بری جگہ ہے۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan

151۔ 1 مسلمانوں کی شکست دیکھتے ہوئے بعض کافروں کے دل میں یہ خیال آیا کہ یہ موقع مسلمانوں کو ختم کرنے کے لئے بڑا اچھا ہے۔ اس موقع پر اللہ تعالیٰ نے کافروں کے دلوں میں مسلمانوں کا رعب ڈال دیا پھر انہیں اس خیال کو عملی جامہ پہنانے کا حوصلہ نہ ہوا (فتح القدیر)۔

صحیحین کی حدیث میں ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا کہ مجھے پانچ چیزیں ایسی عطا کی گئی ہیں جو مجھ سے قبل کسی نبی کو نہیں دی گئیں۔ ان میں ایک یہ ہے کہ " نصرت بالرعب مسیرۃ شھر " دشمن کے دل میں ایک مہینے کی مسافت پر میرا رعب ڈال کر میری مدد کی گئی ہے۔ " اس حدیث سے معلوم ہوا کہ آپ ﷺ کا رعب مستقل طور پر دشمن کے دل میں ڈال دیا گیا تھا۔

اور اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ ﷺ کے ساتھ آپ ﷺ کی امت یعنی مسلمانوں کا رعب بھی مشرکوں پر ڈال دیا گیا ہے۔ اور اس کی وجہ ان کا شرک ہے۔ گویا شرک کرنے والوں کا دل دوسروں کی ہیبت سے لرزاں و ترساں رہتا ہے۔

غالباً یہی وجہ ہے کہ جب مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد مشرکانہ عقائد و اعمال میں مبتلا ہوئی ہے، دشمن ان سے مرعوب ہونے کی بجائے، وہ دشمنوں سے مرعوب ہیں۔