احسن البیان

Ahsan-ul-Bayan · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 150

  1. بَلِ اللّٰهُ مَوْلٰىكُمْ١ۚ وَ هُوَ خَیْرُ النّٰصِرِیْنَ﴿150﴾

    1. بَلِبلکہ
    2. اللّٰهُاللہ
    3. مَوْلٰىكُمْتمہارا مددگار ہے
    4. وَھُوَاور وہ
    5. خَيْرُبہتر
    6. النّٰصِرِيْنَمددگار (جمع)
Translation · Ahsan-ul-Bayan
بلکہ اللہ تمہارا مولا ہے اور وہ ہی بہترین مددگار ہے۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan

150۔ 1 یہ مضمون پہلے بھی گزر چکا ہے، یہاں پھر دہرایا جا رہا ہے کیونکہ احد کی شکست سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض کفار یا منافقین مسلمانوں کو یہ مشورہ دے رہے تھے کہ تم اپنے آبائی دین کی طرف لوٹ آؤ۔ ایسے میں مسلمانوں کو کہا گیا کہ کافروں کی اطاعت ہلاکت و خسران کا باعث ہے۔

کامیابی اللہ کی اطاعت میں ہی ہے اور اس سے بہتر کوئی مددگار نہیں۔