احسن البیان

Ahsan-ul-Bayan · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 168

  1. اَلَّذِیْنَ قَالُوْا لِاِخْوَانِهِمْ وَ قَعَدُوْا لَوْ اَطَاعُوْنَا مَا قُتِلُوْا١ؕ قُلْ فَادْرَءُوْا عَنْ اَنْفُسِكُمُ الْمَوْتَ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ﴿168﴾

    1. اَلَّذِيْنَوہ لوگ جو
    2. قَالُوْاانہوں نے کہا
    3. لِاِخْوَانِھِمْاپنے بھائیوں کے بارے میں
    4. وَقَعَدُوْااور وہ بیٹھے رہے
    5. لَوْاگر
    6. اَطَاعُوْنَاہماری مانتے
    7. مَا قُتِلُوْاوہ نہ مارے جاتے
    8. قُلْکہدیجئے
    9. فَادْرَءُوْاتم ہٹادو
    10. عَنْسے
    11. اَنْفُسِكُمُاپنی جانیں
    12. الْمَوْتَموت
    13. اِنْاگر
    14. كُنْتُمْتم ہو
    15. صٰدِقِيْنَسچے
Translation · Ahsan-ul-Bayan
یہ وہ لوگ ہیں جو خود بھی بیٹھے رہے اور اپنے بھائیوں کی بابت کہا کہ اگر وہ بھی ہماری بات مان لیتے تو قتل نہ کئے جاتے کہہ دیجئے ! کہ اگر تم سچے ہو تو اپنی جانوں سے موت کو ہٹا دو (1)۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan

168۔ 1 یہ منافقین کا قول ہے ' اگر ہماری بات مان لیتے تو قتل نہ کئے جاتے ' اللہ تعالیٰ نے فرمایا ' اگر تم سچے ہو تو اپنے سے موت ٹال کر دکھاؤ ' مطلب یہ کہ تقدیر سے کسی کو مفر نہیں۔ موت بھی جہاں اور جیسے اور جس جگہ آنا ہے ہر صورت میں آکر رہے گی۔

اس لئے جہاد اور اللہ کی راہ میں لڑنے سے گریز و فرار یہ کسی کو موت کے شکنجے سے نہیں بچا سکتا۔