احسن البیان

Ahsan-ul-Bayan · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 167

  1. وَ لِیَعْلَمَ الَّذِیْنَ نَافَقُوْا١ۖۚ وَ قِیْلَ لَهُمْ تَعَالَوْا قَاتِلُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ اَوِ ادْفَعُوْا١ؕ قَالُوْا لَوْ نَعْلَمُ قِتَالًا لَّا اتَّبَعْنٰكُمْ١ؕ هُمْ لِلْكُفْرِ یَوْمَئِذٍ اَقْرَبُ مِنْهُمْ لِلْاِیْمَانِ١ۚ یَقُوْلُوْنَ بِاَفْوَاهِهِمْ مَّا لَیْسَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ١ؕ وَ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا یَكْتُمُوْنَۚ﴿167﴾

    1. وَلِيَعْلَمَاور تاکہ جان لے
    2. الَّذِيْنَوہ جو کہ
    3. نَافَقُوْامنافق ہوئے
    4. وَقِيْلَاور کہا گیا
    5. لَھُمْانہیں
    6. تَعَالَوْاآؤ
    7. قَاتِلُوْالڑو
    8. فِيْمیں
    9. سَبِيْلِ اللّٰهِاللہ کی راہ
    10. اَوِیا
    11. اِدْفَعُوْادفاع کرو
    12. قَالُوْاوہ بولے
    13. لَوْ نَعْلَمُاگر ہم جانتے
    14. قِتَالًاجنگ
    15. لَّااتَّبَعْنٰكُمْضرور تمہارا ساتھ دیتے
    16. ھُمْوہ
    17. لِلْكُفْرِکفر کیلئے (کفر سے)
    18. يَوْمَئِذٍاس دن
    19. اَقْرَبُزیادہ قریب
    20. مِنْھُمْان سے
    21. لِلْاِيْمَانِبہ نسبت ایمان
    22. یَقُوْلُوْنَوہ کہتے ہیں
    23. بِاَفْوَاهِھِمْاپنے منہ سے
    24. مَّا لَيْسَجو نہیں
    25. فِيْ قُلُوْبِھِمْان کے دلوں میں
    26. وَاللّٰهُاور اللہ
    27. اَعْلَمُخوب جاننے والا
    28. بِمَاجو
    29. يَكْتُمُوْنَوہ چھپاتے ہیں
Translation · Ahsan-ul-Bayan
اور منافقوں کو بھی معلوم کرلے (1) جن سے کہا گیا کہ آؤ اللہ کی راہ میں جہاد کرو یا کافروں کو ہٹاؤ تو وہ کہنے لگے کہ اگر ہم لڑائی جانتے ہوتے تو ضرور ساتھ دیتے (2) وہ اس دن بہ نسبت ایمان کے کفر کے بہت نزدیک تھے (3) اپنے منہ سے وہ باتیں بناتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں اور اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے جسے وہ چھپاتے ہیں۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan

167۔ 1 یعنی احد میں جو تمہیں نقصان پہنچا، وہ اللہ کے حکم سے ہی پہنچا (تاکہ آئندہ تم اطاعت رسول کا کماحقہ اہتمام کرو) علاوہ ازیں اس کا ایک مقصد مومنین اور منافقین کو ایک دوسرے سے الگ اور ممتاز کرنا بھی تھا۔

167۔ 2 لڑائی جاننے کا مطلب یہ ہے کہ واقع آپ لوگ لڑائی لڑنے چل رہے ہوتے تو ہم بھی ساتھ دیتے مگر آپ تو لڑائی کی بجائے اپنے آپ کو تباہی کے دہانے میں جھونکنے جا رہے ہو۔ ایسے غلط کام میں ہم کیوں آپ کا ساتھ دیں۔ یہ عبد اللہ بن ابی اور ان کے ساتھیوں نے اس لئے کہا کہ ان کی بات نہیں مانی گئی تھی اور اس وقت کہا جب وہ مقام شوط پر پہنچ کر واپس ہو رہے تھے اور عبد اللہ بن حرام انصاری ؓ انہیں سمجھا بجھا کر شریک جنگ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ (قدرے تفصیل گزرچکی ہے)

167۔ 3 اپنے نفاق اور ان باتوں کی وجہ سے جو انہوں نے کیں۔

167۔ 4 یعنی زبان سے تو ظاہر کیا جو مذکور ہوا لیکن دل میں تھا کہ ہماری علٰیحدگی سے ایک تو مسلمانوں کے اندر بھی ضعف پیدا ہوگا۔ دوسرے کافروں کو فائدہ ہوگا۔ مقصد اسلام، مسلمانوں اور نبی کریم ﷺ کو نقصان پہنچانا تھا۔