احسن البیان

Ahsan-ul-Bayan · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 173

  1. اَلَّذِیْنَ قَالَ لَهُمُ النَّاسُ اِنَّ النَّاسَ قَدْ جَمَعُوْا لَكُمْ فَاخْشَوْهُمْ فَزَادَهُمْ اِیْمَانًا١ۖۗ وَّ قَالُوْا حَسْبُنَا اللّٰهُ وَ نِعْمَ الْوَكِیْلُ﴿173﴾

    1. اَلَّذِيْنَوہ لوگ جو
    2. قَالَکہا
    3. لَھُمُان کے لیے
    4. النَّاسُلوگ
    5. اِنَّکہ
    6. النَّاسَلوگ
    7. قَدْ جَمَعُوْاجمع کیا ہے
    8. لَكُمْتمہارے لیے
    9. فَاخْشَوْھُمْپس ان سے ڈرو
    10. فَزَادَھُمْتو زیادہ ہوا ان کا
    11. اِيْمَانًاایمان
    12. وَّقَالُوْااور انہوں نے کہا
    13. حَسْبُنَاہمارے لیے کافی
    14. اللّٰهُاللہ
    15. وَنِعْمَاور کیسا اچھا
    16. الْوَكِيْلُکارساز
Translation · Ahsan-ul-Bayan
وہ لوگ جب ان سے لوگوں نے کہا کہ کافروں نے تمہارے مقابلے میں لشکر جمع کر لئے ہیں۔ تم ان سے خوف کھاؤ تو اس بات نے انہیں ایمان میں اور بڑھا دیا اور کہنے لگے ہمیں اللہ کافی ہے اور وہ بہت اچھا کارساز ہے (1)۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan

173۔ 1 کہا جاتا ہے کہ ابو سفیان نے بعض لوگوں کو معاوضہ دے کر یہ افواہ پھیلائی کہ مشرکین مکہ لڑائی کے لئے بھرپور تیاری کر رہے ہیں تاکہ یہ سن کر مسلمانوں کے حوصلے پست ہوجائیں، لیکن مسلمان اس قسم کی افواہیں سن کر خوف زدہ ہونے کی بجائے مذید عزم اور ولولہ سے سرشار ہوگئے۔ یہ آیت اس بات کی دلیل ہے کہ ایمان جامد قسم کی چیز نہیں بلکہ اس میں کمی بیشی ہوتی رہتی ہے، جیسا کہ محدثین کا مسلک ہے۔

اسی لئے حدیث میں حسبنا اللّٰہ و نَعْم الْوکِیْل پڑھنے کی فضیلت وارد ہے۔ نیز صحیح بخاری میں ہے کہ حضرت ابراہیم ؑ کو جب آگ میں ڈالا گیا تو آپ کی زبان پر یہی الفاظ تھے (فتح القدیر)۔