احسن البیان
Ahsan-ul-Bayan · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 176
وَ لَا یَحْزُنْكَ الَّذِیْنَ یُسَارِعُوْنَ فِی الْكُفْرِ١ۚ اِنَّهُمْ لَنْ یَّضُرُّوا اللّٰهَ شَیْئًا١ؕ یُرِیْدُ اللّٰهُ اَلَّا یَجْعَلَ لَهُمْ حَظًّا فِی الْاٰخِرَةِ١ۚ وَ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌ﴿176﴾
- وَلَااور نہ
- يَحْزُنْكَآپ کو غمگین کریں
- الَّذِيْنَجو لوگ
- يُسَارِعُوْنَجلدی کرتے ہیں
- فِي الْكُفْرِکفر میں
- اِنَّھُمْیقیناً وہ
- لَنْ يَّضُرُّواہرگز نہ بگاڑ سکیں گے
- اللّٰهَاللہ
- شَيْئًاکچھ
- يُرِيْدُچاہتا ہے
- اللّٰهُاللہ
- اَلَّاکہ نہ
- يَجْعَلَدے
- لَھُمْان کو
- حَظًّاکوئی حصہ
- فِيمیں
- الْاٰخِرَةِآخرت
- وَلَھُمْاور ان کے لیے
- عَذَابٌعذاب
- عَظِيْمٌبڑا
Translation · Ahsan-ul-Bayan
کفر میں آگے بڑھنے والے لوگ تجھے غمناک نہ کریں یقین مانو یہ اللہ تعالیٰ کا کچھ نہ بگاڑ سکیں گے اللہ تعالیٰ کا ارادہ ہے کہ ان کے لئے آخرت کا کوئی حصہ عطا نہ کرے (1) اور ان کے لئے بڑا عذاب ہے۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan
176۔ 1 نبی ﷺ کے اندر اس بات کی شدید خواہش تھی کہ سب لوگ مسلمان ہوجائیں، اسی لئے ان کے انکار اور تکذیب سے آپ کو سخت تکلیف پہنچی۔ اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو تسلی دی ہے کہ آپ ﷺ غمگین نہ ہوں، یہ اللہ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، اپنی ہی آخرت برباد کر رہے ہیں۔