احسن البیان

Ahsan-ul-Bayan · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 183

  1. اَلَّذِیْنَ قَالُوْۤا اِنَّ اللّٰهَ عَهِدَ اِلَیْنَاۤ اَلَّا نُؤْمِنَ لِرَسُوْلٍ حَتّٰى یَاْتِیَنَا بِقُرْبَانٍ تَاْكُلُهُ النَّارُ١ؕ قُلْ قَدْ جَآءَكُمْ رُسُلٌ مِّنْ قَبْلِیْ بِالْبَیِّنٰتِ وَ بِالَّذِیْ قُلْتُمْ فَلِمَ قَتَلْتُمُوْهُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ﴿183﴾

    1. اَلَّذِيْنَجن لوگوں نے
    2. قَالُوْٓاکہا
    3. اِنَّکہ
    4. اللّٰهَاللہ
    5. عَهِدَعہد کیا
    6. اِلَيْنَآہم سے
    7. اَلَّاکہ نہ
    8. نُؤْمِنَہم ایمان لائیں
    9. لِرَسُوْلٍکسی رسول پر
    10. حَتّٰىیہاں تک
    11. يَاْتِيَنَاوہ لائے ہمارے پاس
    12. بِقُرْبَانٍقربانی
    13. تَاْكُلُهُجسے کھالے
    14. النَّارُآگ
    15. قُلْآپ کہ دیں
    16. قَدْ جَآءَكُمْالبتہ تمہارے پاس آئے
    17. رُسُلٌبہت سے رسول
    18. مِّنْ قَبْلِيْمجھ سے پہلے
    19. بِالْبَيِّنٰتِنشانیوں کے ساتھ
    20. وَبِالَّذِيْاور اس کے ساتھ جو
    21. قُلْتُمْتم کہتے ہو
    22. فَلِمَپھر کیوں
    23. قَتَلْتُمُوْھُمْتم نے انہیں قتل کیا
    24. اِنْاگر
    25. كُنْتُمْتم ہو
    26. صٰدِقِيْنَسچے
Translation · Ahsan-ul-Bayan
یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں حکم دیا ہے کہ کسی رسول کو نہ مانیں جب تک وہ ہمارے پاس ایسی قربانی نہ لائے جسے آگ کھاجائے آپ کہہ دیجئے کہ اگر تم سچے ہو تو مجھ سے پہلے تمہارے پاس جو رسول دیگر معجزوں کے ساتھ یہ بھی لائے جسے تم کہہ رہے ہو پھر تم نے انہیں کیوں مار ڈالا (1)۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan

183۔ 1 اس میں یہود کی ایک اور بات کی تکذیب کی جا رہی ہے۔ وہ کہتے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے ہم سے یہ عہد لیا ہے کہ تم صرف اس رسول کو ماننا جس کی دعا پر آسمان سے آگ آئے اور قربانی اور صدقات کو جلا ڈالے۔

مطلب یہ تھا کہ اے محمد ﷺ آپ کے ذریعے سے اس معجزے کا چونکہ صدور نہیں ہوا۔ اس لئے حکم الٰہی آپ ﷺ کی رسالت پر ایمان لانا ہمارے لئے ضروری نہیں حالانکہ پہلے نبیوں میں ایسے نبی بھی آئے ہیں جن کی دعا سے آسمان سے آگ آتی اور اہل ایمان کے صدقات اور قربانیوں کو کھا جاتی۔ جو ایک طرف اس بات کی دلیل ہوتی کہ اللہ کی راہ میں پیش کردہ صدقہ یا قربانی بارگاہ الٰہی میں قبول ہوگئی۔

دوسری طرف اس بات کی دلیل ہوتی کہ یہ نبی برحق ہے۔ لیکن ان یہودیوں نے ان نبیوں اور رسولوں کی بھی تکذیب ہی کی تھی۔ اس لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا، اگر تم اپنے دعوے میں سچے ہو تو پھر تم نے ایسے پیغمبروں کو کیوں جھٹلایا اور انہیں قتل کیا جو تمہاری طلب کردہ نشانی ہی لے کر آئے تھے۔