تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 183
اَلَّذِیْنَ قَالُوْۤا اِنَّ اللّٰهَ عَهِدَ اِلَیْنَاۤ اَلَّا نُؤْمِنَ لِرَسُوْلٍ حَتّٰى یَاْتِیَنَا بِقُرْبَانٍ تَاْكُلُهُ النَّارُ١ؕ قُلْ قَدْ جَآءَكُمْ رُسُلٌ مِّنْ قَبْلِیْ بِالْبَیِّنٰتِ وَ بِالَّذِیْ قُلْتُمْ فَلِمَ قَتَلْتُمُوْهُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ﴿183﴾
- اَلَّذِيْنَجن لوگوں نے
- قَالُوْٓاکہا
- اِنَّکہ
- اللّٰهَاللہ
- عَهِدَعہد کیا
- اِلَيْنَآہم سے
- اَلَّاکہ نہ
- نُؤْمِنَہم ایمان لائیں
- لِرَسُوْلٍکسی رسول پر
- حَتّٰىیہاں تک
- يَاْتِيَنَاوہ لائے ہمارے پاس
- بِقُرْبَانٍقربانی
- تَاْكُلُهُجسے کھالے
- النَّارُآگ
- قُلْآپ کہ دیں
- قَدْ جَآءَكُمْالبتہ تمہارے پاس آئے
- رُسُلٌبہت سے رسول
- مِّنْ قَبْلِيْمجھ سے پہلے
- بِالْبَيِّنٰتِنشانیوں کے ساتھ
- وَبِالَّذِيْاور اس کے ساتھ جو
- قُلْتُمْتم کہتے ہو
- فَلِمَپھر کیوں
- قَتَلْتُمُوْھُمْتم نے انہیں قتل کیا
- اِنْاگر
- كُنْتُمْتم ہو
- صٰدِقِيْنَسچے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
جو لوگ کہتے ہی کہ خدا نے ہمیں حکم بھیجا ہے کہ جب تک کوئی پیغمبر ہمارے پاس ایسی نیاز لے کر نہ آئے جس کو آگ آکر کھا جائے تب تک ہم اس پر ایمان نہ لائیں گے (اے پیغمبر ان سے) کہہ دو کہ مجھ سے پہلے کئی پیغمبر تمہارے پاس کھلی ہوئی نشانیاں لے کر آئے اور وہ (معجزہ) بھی لائے جو تم کہتے ہو تو اگر سچے ہو تو تم نے ان کو قتل کیوں کیا؟