احسن البیان

Ahsan-ul-Bayan · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 188

  1. لَا تَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ یَفْرَحُوْنَ بِمَاۤ اَتَوْا وَّ یُحِبُّوْنَ اَنْ یُّحْمَدُوْا بِمَا لَمْ یَفْعَلُوْا فَلَا تَحْسَبَنَّهُمْ بِمَفَازَةٍ مِّنَ الْعَذَابِ١ۚ وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ﴿188﴾

    1. لَا تَحْسَبَنَّآپ ہرگز نہ سمجھیں
    2. الَّذِيْنَجو لوگ
    3. يَفْرَحُوْنَخوش ہوتے ہیں
    4. بِمَآاس پر جو
    5. اَتَوْاانہوں نے کیا
    6. وَّيُحِبُّوْنَاور وہ چاہتے ہیں
    7. اَنْکہ
    8. يُّحْمَدُوْاان کی تعریف کی جائے
    9. بِمَااس پر جو
    10. لَمْ يَفْعَلُوْاانہوں نے نہیں کیا
    11. فَلَاپس نہ
    12. تَحْسَبَنَّھُمْسمجھیں آپ انہیں
    13. بِمَفَازَةٍرہا شدہ
    14. مِّنَسے
    15. الْعَذَابِعذاب
    16. وَلَھُمْاور ان کے لیے
    17. عَذَابٌعذاب
    18. اَلِيْمٌدردناک
Translation · Ahsan-ul-Bayan
وہ لوگ جو اپنے کرتوتوں پر خوش ہیں اور چاہتے ہیں کہ جو انہوں نے نہیں کیا اس پر بھی تعریفیں کی جائیں آپ انہیں عذاب سے چھٹکارا میں نہ سمجھئے ان کے لئے دردناک عذاب ہے (1)
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan

188۔ 1 ایسے لوگوں کے لئے سخت وعید ہے جو صرف اپنے واقعی کارناموں پر ہی خوش نہیں ہوتے بلکہ چاہتے ہیں کہ ان کے کھاتے میں وہ کارنامے بھی درج یا ظاہر کئے جائیں جو انہوں نے نہیں کئے ہوتے۔ یہ بیماری جس طرح عہد رسالت کے بعض لوگوں میں تھی جن کے پیش نظر آیات کا نزول ہوا۔

اسی طرح آج بھی جاہ پسند قسم کے لوگوں اور پراپیگنڈے اور دیگر ہتھکنڈوں کے ذریعے سے بننے والے لیڈروں میں یہ بیماری عام ہے، آیت کے سباق سے معلوم ہوتا ہے کہ یہودی کتاب الٰہی میں تحریف کے مجرم تھے مگر وہ اپنے ان کرتوتوں پر خوش ہوتے تھے، یہی حال باطل گروہوں کا بھی ہے وہ بھی لوگوں کو گمراہ کر کے، غلط رہنمائی کرکے اور آیات الٰہی میں معنوی تحریف و تبدیل کر کے بڑے خوش ہوتے ہیں اور دعویٰ یہ کرتے ہیں کہ وہ اہل حق ہیں اور یہ کہ انکی فریب کاری کی انہیں داد دی جائے۔ (قٰتَلَهُمُ اللّٰهُ اَنّٰى يُؤْفَكُوْنَ 30؀) 9:30