احسن البیان
Ahsan-ul-Bayan · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 191
الَّذِیْنَ یَذْكُرُوْنَ اللّٰهَ قِیٰمًا وَّ قُعُوْدًا وَّ عَلٰى جُنُوْبِهِمْ وَ یَتَفَكَّرُوْنَ فِیْ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ۚ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هٰذَا بَاطِلًا١ۚ سُبْحٰنَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ﴿191﴾
- الَّذِيْنَجو لوگ
- يَذْكُرُوْنَیاد کرتے ہیں
- اللّٰهَاللہ
- قِيٰمًاکھڑے
- وَّقُعُوْدًااور بیٹھے
- وَّعَلٰياور پر
- جُنُوْبِھِمْاپنی کروٹیں
- وَيَتَفَكَّرُوْنَاور وہ غور کرتے ہیں
- فِيْ خَلْقِپیدائش میں
- السَّمٰوٰتِآسمانوں
- وَالْاَرْضِاور زمین
- رَبَّنَااے ہمارے رب
- مَانہیں
- خَلَقْتَتونے پیدا کیا
- هٰذَایہ
- بَاطِلًابےفائدہ
- سُبْحٰنَكَتو پاک ہے
- فَقِنَاتو ہمیں بچا لے
- عَذَابَعذاب
- النَّارِآگ (دوزخ)
191۔ 1 ان دس آیات میں سے پہلی آیت میں اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت و طاقت کی چند نشانیاں بیان فرمائی ہیں اور فرمایا کہ یہ نشانیاں ضرور ہیں لیکن کن کے لئے ؟ اہل عقل و دانش کے لئے، اس کا مظلب یہ ہوا کہ ان عجائبات تخلیق اور قدرت الٰہی کو دیکھ کر بھی جس شخص کو باری تعالیٰ کا عرفان حاصل نہ ہو وہ اہل دانش ہی نہیں۔
لیکن یہ المیہ بھی بڑا عجیب ہے کہ عالم اسلام میں ' دانشور ' سمجھا ہی اس کو جاتا ہے، جو اللہ تعالیٰ کے بارے میں شک کا شکار ہو، دوسری آیت میں اہل دانش کے ذوق ذکر الٰہی اور ان کا آسمان اور زمین کی تخلیق میں غورو فکر کرنے کا بیان ہے۔ جیسا کہ حدیث میں آتا ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا ' کھڑے ہو کر نماز پڑھو۔ اگر کھڑے ہو کر نہیں پڑھ سکتے تو بیٹھ کر پڑھو، بیٹھ کر بھی نہیں پڑھ سکتے تو کروٹ کے بل لیٹے لیٹے ہی نماز پڑھ لو۔
(صحیح بخاری کتاب الصلٰوۃ) اس کے بعد والی تین آیات میں بھی مغفرت اور قیامت کے دن کی رسوائی سے بچنے کی دعائیں ہیں۔