احسن البیان
Ahsan-ul-Bayan · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 61
فَمَنْ حَآجَّكَ فِیْهِ مِنْۢ بَعْدِ مَا جَآءَكَ مِنَ الْعِلْمِ فَقُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ اَبْنَآءَنَا وَ اَبْنَآءَكُمْ وَ نِسَآءَنَا وَ نِسَآءَكُمْ وَ اَنْفُسَنَا وَ اَنْفُسَكُمْ١۫ ثُمَّ نَبْتَهِلْ فَنَجْعَلْ لَّعْنَتَ اللّٰهِ عَلَى الْكٰذِبِیْنَ﴿61﴾
- فَمَنْسو جو
- حَآجَّكَآپ سے جھگڑے
- فِيْهِاس میں
- مِنْ بَعْدِبعد
- مَاجب
- جَآءَكَآگیا
- مِنَسے
- الْعِلْمِعلم
- فَقُلْتو کہ دیں
- تَعَالَوْاتم آؤ
- نَدْعُہم بلائیں
- اَبْنَآءَنَااپنے بیٹے
- وَاَبْنَآءَكُمْاور تمہارے بیٹے
- وَنِسَآءَنَااور اپنی عورتیں
- وَنِسَآءَكُمْاور تمہاری عورتیں
- وَاَنْفُسَنَااور ہم خود
- وَاَنْفُسَكُمْاور تم خود
- ثُمَّپھر
- نَبْتَهِلْہم التجا کریں
- فَنَجْعَلْپھر کریں (ڈالیں)
- لَّعْنَتَلعنت
- اللّٰهِاللہ
- عَلَيپر
- الْكٰذِبِيْنَجھوٹے
61۔ 1 یہ آیت مباہلہ کہلاتی ہے۔ مباہلہ کے معنی ہیں دو فریق کا ایک دوسرے پر لعنت یعنی بدعا کرنا مطلب یہ ہے کہ جب دو فریقین میں کسی معاملے کے حق یا باطل ہونے میں اختلاف ہو اور دلائل سے وہ ختم ہوتا نظر نہ آتا ہو تو دونوں بارگاہ الہٰی میں یہ دعا کریں کہ یا اللہ ہم دونوں میں سے جو جھوٹا ہے اس پر لعنت فرما اس کا مختصر پس منظر یہ ہے کہ 9 ہجری میں نجران سے عیسائیوں کا ایک وفد نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور حضرت عیسیٰ ؑ کے بارے میں جو وہ غلو آمیز عقائد رکھتے تھے اس پر مناظرہ کرنے لگا۔
بالآخر یہ آیت نازل ہوئی اور نبی ﷺ نے انہیں مباہلہ کی دعوت دی حضرت علی ؓ، حضرت فاطمہ ؓ اور حضرت حسن، حسین ؓ کو بھی ساتھ لیا اور عیسائیوں سے کہا کہ تم بھی اپنے اہل و عیال کو بلا لو اور پھر مل کر جھو ٹے پر لعنت کی بددعا کریں۔ عیسائیوں نے باہم مشورے کے بعد مباہلہ کرنے سے گریز کیا اور پیش کش کی کہ آپ ہم سے جو چاہتے ہیں ہم دینے کے لئے تیار ہیں۔ چناچہ نبی ﷺ نے ان پر جزیہ مقرر فرمایا جس کی وصولی کے لئے آپ ﷺ نے حضرت ابو عبیدہ بن جراح ؓ کو جنہیں آپ ﷺ نے امین امت کا خطاب عنایت فرمایا تھا ان کے ساتھ بھیجا (تفسیر ابن کثیر و فتح القدیر وغیرہ) اس سے اگلی آیت میں اہل کتاب کو دعوت توحید دی جا رہی ہے۔