احسن البیان

Ahsan-ul-Bayan · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 64

  1. قُلْ یٰۤاَهْلَ الْكِتٰبِ تَعَالَوْا اِلٰى كَلِمَةٍ سَوَآءٍۭ بَیْنَنَا وَ بَیْنَكُمْ اَلَّا نَعْبُدَ اِلَّا اللّٰهَ وَ لَا نُشْرِكَ بِهٖ شَیْئًا وَّ لَا یَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا اَرْبَابًا مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُوْلُوا اشْهَدُوْا بِاَنَّا مُسْلِمُوْنَ﴿64﴾

    1. قُلْآپ کہ دیں
    2. يٰٓاَھْلَ الْكِتٰبِاے اہل کتاب
    3. تَعَالَوْاآؤ
    4. اِلٰىطرف (پر)
    5. كَلِمَةٍایک بات
    6. سَوَآءٍبرابر
    7. بَيْنَنَاہمارے درمیان
    8. وَبَيْنَكُمْاور تمہارے درمیان
    9. اَلَّا نَعْبُدَکہ نہ ہم عبادت کریں
    10. اِلَّاسوائے
    11. اللّٰهَاللہ
    12. وَلَا نُشْرِكَاور نہ ہم شریک کریں
    13. بِهٖاس کے ساتھ
    14. شَيْئًاکچھ
    15. وَّلَا يَتَّخِذَاور نہ بنائے
    16. بَعْضُنَاہم میں سے کوئی
    17. بَعْضًاکسی کو
    18. اَرْبَابًارب (جمع)
    19. مِّنْ دُوْنِسوائے
    20. اللّٰهِاللہ
    21. فَاِنْپھر اگر
    22. تَوَلَّوْاوہ پھرجائیں
    23. فَقُوْلُواتو کہ دو تم
    24. اشْهَدُوْاتم گواہ رہو
    25. بِاَنَّاکہ ہم
    26. مُسْلِمُوْنَمسلم (فرمانبردار)
Translation · Ahsan-ul-Bayan
آپ کہہ دیجئے کہ اے اہل کتاب ! ایسی انصاف والی بات کی طرف آؤ جو ہم میں تم میں برابر ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں نہ اس کے ساتھ کسی کو شریک بنائیں (1) نہ اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر آپس میں ایک دوسرے کو ہی رب بنائیں (2) پس اگر وہ منہ پھیر لیں تو تم کہہ دو کہ گواہ رہو ہم تو مسلمان ہیں (3)
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan

64۔ 1 کسی بت نہ صلیب کو نہ آگ اور نہ کسی چیز کو بلکہ صرف ایک اللہ کی عبادت کریں جیسا کہ تمام انبیاء کی دعوت رہی ہے۔

64۔ 2 یہ ایک تو اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ تم نے حضرت مسیح اور حضرت عزیر ؑ کی ربوبیت (رب ہونے) کا جو عقیدہ کھڑا کر رکھا ہے یہ غلط ہے وہ رب نہیں ہیں انسان ہیں دوسرا اس بات کی طرف اشارہ ہے تم نے اپنے احبارو رہبان کو حلال یا حرام کرنے کا جو اختیار دے رکھا ہے یہ بھی ان کو رب بنانا ہے حلال اور حرام کا اختیار صرف اللہ ہی کو ہے (ابن کثیر و فتح القدیر)

64۔ 3 صحیح بخاری میں ہے کہ قرآن کریم کے اس حکم کے مطابق آپ ﷺ نے ہرقل شاہ روم کو مکتوب تحریر فرمایا اور اس میں اسے اس آیت کے حوالے سے قبول اسلام کی دعوت دی اسے کہا تو مسلمان ہوجائے گا تو تجھے دوہرا اجر ملے گا ورنہ ساری رعایا کا گناہ تجھ پر ہوگا اسلام قبول کرلے سلامتی میں رہے گا کیونکہ رعایا کا عدم قبول اسلام کا سبب تو ہی ہوگا۔ اس آیت مذکورہ میں تین نکات 1۔ صرف اللہ کی عبادت کرنا۔ 2 اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرانا۔ 3 اور کسی کو شریعت سازی کا خدائی مقام نہ دینا۔ لہذا اس امت کے شیرازہ کو جمع کرنے کے لئے بھی ان تینوں نکات اور اس کلمہ سواء کو بدرجہ اولیٰ اساس و بنیاد بنانا چاہیے۔