احسن البیان

Ahsan-ul-Bayan · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 65

  1. یٰۤاَهْلَ الْكِتٰبِ لِمَ تُحَآجُّوْنَ فِیْۤ اِبْرٰهِیْمَ وَ مَاۤ اُنْزِلَتِ التَّوْرٰىةُ وَ الْاِنْجِیْلُ اِلَّا مِنْۢ بَعْدِهٖ١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ﴿65﴾

    1. يٰٓاَھْلَاے
    2. الْكِتٰبِاہل کتاب
    3. لِمَکیوں
    4. تُحَآجُّوْنَتم جھگڑتے ہو
    5. فِيْٓمیں
    6. اِبْرٰهِيْمَابراہیم
    7. وَمَآاور نہیں
    8. اُنْزِلَتِنازل کی گئی
    9. التَّوْرٰىةُتوریت
    10. وَالْاِنْجِيْلُاور انجیل
    11. اِلَّامگر
    12. مِنْۢ بَعْدِهٖاس کے بعد
    13. اَفَلَا تَعْقِلُوْنَتو کیا تم عقل نہیں رکھتے
Translation · Ahsan-ul-Bayan
اے اہل کتاب ! تم ابراہیم کی بابت جھگڑتے ہو حالانکہ تورات اور انجیل تو ان کے بعد نازل کی گئیں، کیا تم پھر بھی نہیں سمجھتے۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan

65۔ 1 حضرت ابراہیم ؑ کے بارے میں جھگڑنے کا مطلب یہ ہے کہ یہودی اور عیسائی دونوں دعویٰ کرتے تھے کہ حضرت ابراہیم ؑ ان کے دین پر تھے حالانکہ تورات جس پر یہودی ایمان رکھتے تھے اور انجیل جسے عیسائی مانتے تھے دونوں حضرت ابراہیم اور موسیٰ ؑ کے سینکڑوں برس بعد نازل ہوئیں پھر حضرت ابراہیم ؑ یہودی یا عیسائی کس طرح ہوسکتے ہیں حضرت ابراہیم اور حضرت موسیٰ ؑ کے درمیان ایک ہزار سال کا حضرت ابراہیم و عیسیٰ ؑ کے درمیان دو ہزار سال کا فاصلہ تھا (قرطبی)