احسن البیان

Ahsan-ul-Bayan · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 82

  1. فَمَنْ تَوَلّٰى بَعْدَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْفٰسِقُوْنَ﴿82﴾

    1. فَمَنْپھر جو
    2. تَوَلّٰىپھر جائے
    3. بَعْدَبعد
    4. ذٰلِكَاس
    5. فَاُولٰٓئِكَتو وہی
    6. ھُمُوہ
    7. الْفٰسِقُوْنَنافرمان
Translation · Ahsan-ul-Bayan
پس اس کے بعد بھی جو پلٹ جائیں وہ یقیناً پورے نافرمان ہیں۔ (1)
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan

82۔ 1 یہ اہل کتاب (یہود و نصاریٰ) اور دیگر اہل مذہب کو تنبہہ ہے کہ بعثت محمدی کے بعد بھی ان پر ایمان لانے کے بجائے اپنے اپنے مذہب پر قائم رہنا اس عہد کے خلاف ہے جو اللہ تعالیٰ نے نبیوں کے واسطے سے ہر امت سے لیا اور اس عہد سے انحراف کفر ہے۔ فسق یہاں کفر کے معنی میں ہے کیونکہ نبوت محمدی سے انکار صرف فسق نہیں سراسر کفر ہے۔