احسن البیان
Ahsan-ul-Bayan · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 83
اَفَغَیْرَ دِیْنِ اللّٰهِ یَبْغُوْنَ وَ لَهٗۤ اَسْلَمَ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ طَوْعًا وَّ كَرْهًا وَّ اِلَیْهِ یُرْجَعُوْنَ﴿83﴾
- اَفَغَيْرَکیا ؟ سوا
- دِيْنِدین
- اللّٰهِاللہ
- يَبْغُوْنَوہ ڈھونڈتے ہیں
- وَلَهٗٓاور اس کے لیے
- اَسْلَمَفرمانبردار ہے
- مَنْجو
- فِيمیں
- السَّمٰوٰتِآسمانوں
- وَالْاَرْضِاور زمین
- طَوْعًاخوشی سے
- وَّكَرْھًااور ناخوشی سے
- وَّاِلَيْهِاس کی طرف
- يُرْجَعُوْنَوہ لوٹائے جائیں
Translation · Ahsan-ul-Bayan
کیا وہ اللہ کے دین کے سوا اور دین کی تلاش میں ہیں ؟ حالانکہ تمام آسمانوں اور سب زمین والے اللہ تعالیٰ ہی کے فرمانبردار ہیں خوشی سے ہوں یا ناخوشی سے (1) سب اسی کی طرف لوٹائے جائیں گے۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan
83۔ 1 جب آسمان اور زمین کی کوئی چیز اللہ تعالیٰ کی قدرت و مشیت سے باہر نہیں چاہے خوشی سے چاہے ناخوشی سے۔ تو پھر تم اس کے سامنے قبول اسلام سے کیوں گریز کرتے ہو ؟
اگلی آیت میں ایمان لانے کا طریقہ بتلا کر (کہ ہر نبی اور ہر مُنَزل کتاب پر بغیر تفریق کے ایمان لانا ضروری ہے) پھر کہا جا رہا ہے کہ اسلام کے سوا کوئی اور دین قبول نہیں ہوگا کسی اور دین کے پیروکاروں کے حصے میں سوائے کھانے کے اور کچھ نہیں آئے گا۔