Anwar-ul-Bayan - Yaseen : 7
لَقَدْ حَقَّ الْقَوْلُ عَلٰۤى اَكْثَرِهِمْ فَهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ
لَقَدْ حَقَّ : تحقیق ثابت ہوگئی الْقَوْلُ : بات عَلٰٓي : پر اَكْثَرِهِمْ : ان میں سے اکثر فَهُمْ : پس وہ لَا يُؤْمِنُوْنَ : ایمان نہ لائیں گے
البتہ یہ بات واقعی ہے کہ ان میں سے اکثر لوگوں پر بات ثابت ہوچکی ہے سو وہ ایمان نہ لائیں گے۔
پھر فرمایا (لَقَدْ حَقَّ الْقَوْلُ ) (الآیۃ) جب رسول اللہ ﷺ اہل مکہ کو تبلیغ کرتے تھے تو وہ آپ کی تکذیب کرتے تھے اور آپ کی بات نہیں مانتے تھے، اس سے آپ کو رنج ہوتا تھا، اللہ تعالیٰ نے آپ کو تسلی دی کہ ان میں سے اکثر پر بات ثابت ہوچکی ہے یعنی ان کے بارے میں یہ طے ہوچکا ہے کہ عذاب میں جائیں گے۔ تکوینی طور پر یہ بات طے شدہ ہے کہ اکثر ایمان نہیں لائیں گے لہٰذا آپ کار رسالت انجام دیں اور ان کے انکار اور عناد سے دلگیر نہ ہوں۔
Top