اشرف الحواشی
Ashraf-ul-Hawashi · 4. An-Nisaa · Ayah 15
وَ الّٰتِیْ یَاْتِیْنَ الْفَاحِشَةَ مِنْ نِّسَآئِكُمْ فَاسْتَشْهِدُوْا عَلَیْهِنَّ اَرْبَعَةً مِّنْكُمْ١ۚ فَاِنْ شَهِدُوْا فَاَمْسِكُوْهُنَّ فِی الْبُیُوْتِ حَتّٰى یَتَوَفّٰهُنَّ الْمَوْتُ اَوْ یَجْعَلَ اللّٰهُ لَهُنَّ سَبِیْلًا﴿15﴾
- وَالّٰتِيْاور جو عورتیں
- يَاْتِيْنَمرتکب ہوں
- الْفَاحِشَةَبدکاری
- مِنْسے
- نِّسَآئِكُمْتمہاری عورتیں
- فَاسْتَشْهِدُوْاتو گواہ لاؤ
- عَلَيْهِنَّان پر
- اَرْبَعَةًچار
- مِّنْكُمْاپنوں میں سے
- فَاِنْپھر اگر
- شَهِدُوْاوہ گواہی دیں
- فَاَمْسِكُوْھُنَّانہیں بند رکھو
- فِي الْبُيُوْتِگھروں میں
- حَتّٰىیہاں تک کہ
- يَتَوَفّٰىھُنَّانہیں اٹھا لے
- الْمَوْتُموت
- اَوْ يَجْعَلَیا کردے
- اللّٰهُاللہ
- لَھُنَّان کے لیے
- سَبِيْلًاکوئی سبیل
Translation · Ashraf-ul-Hawashi
مسلمانو تمہاری عورتوں میں سے بدکاری کریں اور خاوند دعوی کرے تو چار مسلمان مردوں کی گواہی مانگوں اگر وہ چار گوہ گواہی دیویں کہ ہم نے اس عورت کو اپنی آنکھوں سے زنا کرتے دیکھا ہے تو ایسی عورتوں کو گھروں میں قید رکھو یہاں تک کہ موت ان کا کام تماکردے یا ان کے لیے کوئی دوسرا راستہ نکالے
Tafseer · Ashraf-ul-Hawashi
ف 1 اوپر کی آیات میں عورتوں کے ساتھ احسان اور ان کے مہر ادا کرنے اور مردوں کے ساتھ ان کے وراثت میں شریک قرار دیکر ان کے حقوق کی حفاظت کا بیان تھا۔ اب یہاں سے عورتوں کی تادیب اور ان پر سختی کا بیان ہے تاکہ عورت اپنے آپ کو بالکل ہی آزاد نہ سمجھے (قرطبی) پہلی آیت میں زنا کار عورتوں کی سزابیان کی کہ زنا شہادت سے ثابت ہوجائے تو انہیں تاعمر گھر میں محبوس رکھا جائے یہاں تک کہ وہ مرجائیں۔ یا اللہ تعالیٰ انکے بارے میں کوئی دو سری سزانازل فرمادے۔ اسلام زنا کار عورتوں کے لیے یہ پہلی سزا ہے جو بعد میں حد زنا نازل ہونے سے منسوخ ہوگئی۔ سورت نور جو سو کوڑوں کی سزا نازل ہوئی یہاں سبیلا سے اسی طرف اشارہ ہے دوسری آیت میں زانی مرد اور زنا کار عورت کے متعلق یہ حکم دیا گیا کہ ان کو اذیت دسیجائے اوذلیل کیا جائے حتی ٰ کہ تا ئب ہوجائیں یہ سزا بھی پہلی سزا کے ساتھ ہی ہے۔ بعد میں یہ دونوں سزائیں منسوخ وہ گئیں چناچہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا خذ واعنی خذ قدجعل اللہ لھن سبیلا البکر نالبکر جلد مائتہ وتغریب عام والثیب جلد مائتہ والر جم۔ کہ لو اللہ تعالیٰ نے نے کے متعلق راہ نکال دی جب کنوارا کنواری سے زنا کرے تو اس کے لیے سو کوڑے اور ایک سال کی چلا وطنی ہے اور شادی شدہ شادی شدہ سے زنا کرے تو انکے لیے سو کوڑے اور سنگسار ہے۔ ( مسلم۔ ابو داود) سلسلہ بیان کے لیے دیکھئے سورت نور آیت 2 (ابن کثیر قرطبی)