Tafseer-e-Baghwi - An-Noor : 34
وَ لَقَدْ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكُمْ اٰیٰتٍ مُّبَیِّنٰتٍ وَّ مَثَلًا مِّنَ الَّذِیْنَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِكُمْ وَ مَوْعِظَةً لِّلْمُتَّقِیْنَ۠   ۧ
وَلَقَدْ : اور تحقیق اَنْزَلْنَآ : ہم نے نازل کیے اِلَيْكُمْ : تمہاری طرف اٰيٰتٍ : احکام مُّبَيِّنٰتٍ : واضح وَّ مَثَلًا : اور مثالیں مِّنَ : سے الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو خَلَوْا : گزرے مِنْ قَبْلِكُمْ : تم سے پہلے وَمَوْعِظَةً : اور نصیحت لِّلْمُتَّقِيْنَ : پرہیزگاروں کے لیے
اور ہم نے تمہاری طرف روشن آیتیں نازل کی ہیں اور جو لوگ تم سے پہلے گزر چکے ہیں ان کی خبریں اور پرہیزگاروں کے لئے نصیحت
تفسیر۔ 34۔ ولقد انزلنا الیکم آیات مبینت، ،، اس سے مراد حلال و حرام ہیں ، ومثلا من الذین خلوا من قبلکم، ان لوگوں کا حال مقابل گزری ہوئی قوموں کے حال کے مشابہ ہے جنہوں نے انبیاء کرام کو اور ان کے احکام کو جھٹلایا، یہ ان کے لیے ڈرانامقصود ہے کہ اگر تم نے تکذیب کی تو تو تمہیں بھی ماقبل اقوام کے ساتھ ملایاجائے گا، جو نتیجہ ان کا ہوا وہی تمہارا ہوگا ، وموعظۃ المتقین ، اس سے مراد مومنین جو شرک اور کبائر سے بچتے تھے۔
Top