Tafseer-e-Baghwi - Al-Ankaboot : 25
وَ قَالَ اِنَّمَا اتَّخَذْتُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَوْثَانًا١ۙ مَّوَدَّةَ بَیْنِكُمْ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ۚ ثُمَّ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ یَكْفُرُ بَعْضُكُمْ بِبَعْضٍ وَّ یَلْعَنُ بَعْضُكُمْ بَعْضًا١٘ وَّ مَاْوٰىكُمُ النَّارُ وَ مَا لَكُمْ مِّنْ نّٰصِرِیْنَۗۙ
وَقَالَ : اور (ابراہیم نے) کہا اِنَّمَا : اس کے سوا نہیں اتَّخَذْتُمْ : تم نے بنا لیے ہیں مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ : اللہ کے سوا اَوْثَانًا : بت (جمع) مَّوَدَّةً : دوستی بَيْنِكُمْ : اپنے درمیان ( آپس میں) فِي الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا : دنیا کی زندگی میں ثُمَّ : پھر يَوْمَ الْقِيٰمَةِ : قیامت کے دن يَكْفُرُ : کافر (مخالف) ہوجائیگا بَعْضُكُمْ : تم میں سے بعض (ایک) بِبَعْضٍ : بعض (دوسرے) کا وَّيَلْعَنُ : اور لعنت کرے گا بَعْضُكُمْ : تم میں سے بعض (ایک) بَعْضًا : بعض (دوسرے) کا وَّمَاْوٰىكُمُ : اور تمہارا ٹھکانا النَّارُ : جہنم وَمَا لَكُمْ : اور نہیں تمہارے لیے مِّنْ نّٰصِرِيْنَ : کوئی مددگار
اور (ابراہیم) نے کہا کہ تم جو خدا کو چھوڑ کر بتوں کو لے بیٹھے ہو تو دنیا کی زندگی میں باہم دوستی کے لئے (مگر) پھر قیامت کے دن تم ایک دوسرے (کی دوستی) سے انکار کردو گے اور ایک دوسرے پر لعنت بھیجو گے اور تمہارا ٹھکانا دوزخ ہوگا اور کوئی تمہارا مددگار نہ ہوگا
تفسیر۔ 25۔ وقال، ، حضرت ابراہیم نے اپنی قوم سے کہا کہ ، انما اتخذتم من دون اللہ اوثانامودۃ بینکم، ابن کثیر اور کسائی نے ابوعمرو یعقوب نے ، مودۃ ، رفع کے ساتھ بغیر تنوین کے پڑھا ہے۔ بینککم، اضافت کے ساتھ معنی یہ ہوگا کہ جن لوگوں نے بتوں کو اپنا معبود بنارکھا ہے دنیاوی فائدے کے لیے ۔ فی الحیوۃ الدنیا، ، پھر یہ فائدے دنیا میں ختم ہوجائیں گے آخرت میں کچھ فائدہ نہیں دیں گے۔ حمزہ اور حفص نے ، مودہ نصب کے ساتھ پڑھا ہے اور بغیرتنوین کے اضافت کی وجہ سے۔ دوسرے قراء نے منصوب تنوین کے ساتھ پڑھا ہے۔ اس آیت کا معنی یہ ہوگا کہ انہوں نے اپنے بتوں کو دنیاوی زندگی کی عیش و عشرت کے لیے معبود بنارکھا ہے ان پر عبادت کرنے کے لیے بار بار لوٹتے ہیں اور دنیا میں ان سے فوائد کی امید رکھتے ہیں۔ ثم یوم القیامۃ یکفر بعضکم ببعض ویلعن بعضکم بعضا، ، اس دن یہ بتوں کی عبادت کرنے سے برات اختیار کرلیں گے اور باہم ایک دوسرے کی اتباع کے مکر ہوجائیں گے اور ہر ایک دوسرے پر لعنت بھیجے گا، وماواکم ان سب کا ٹھکانا یعنی عبادت کرنے والوں کا اور معبودوں کا، النار ومالک من ناصرین۔
Top