Tafseer-e-Baghwi - Yaseen : 59
وَ امْتَازُوا الْیَوْمَ اَیُّهَا الْمُجْرِمُوْنَ
وَامْتَازُوا : اور الگ ہوجاؤ تم الْيَوْمَ : آج اَيُّهَا : اے الْمُجْرِمُوْنَ : مجرمو (جمع)
اور گنہگارو آج الگ ہوجاؤ
59، وامتازوا الیوم ایھا المجرمون ، مقاتل کا قول ہے کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ صالحین سے الگ ہوجاؤ۔ ابو العالیہ فرماتے ہیں کہ ان کو ممیز کردیں گے اور سدی کا قول ہے وہ سب اعلیٰ ہوجائیں گے۔ زجاج کا قول ہے ۔ آج وہ مؤمنین سے جدا ہوجائیں گے۔ ضحاک نے کہاہر کافر کا دوزخ میں ایک گھر ہوگا جس میں وہ داخل ہوجائے گا اور داخلہ کے بعد آگ کا دروازہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بندہوجائے گا، نہ اس کو دیکھ سکے گا اور نہ اس کو دیکھا جاسکے گا۔
Top