Tafseer-e-Baghwi - Yaseen : 6
لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَّاۤ اُنْذِرَ اٰبَآؤُهُمْ فَهُمْ غٰفِلُوْنَ
لِتُنْذِرَ : تاکہ آپ ڈرائیں قَوْمًا : وہ قوم مَّآ اُنْذِرَ : نہیں ڈرائے گئے اٰبَآؤُهُمْ : ان کے باپ (دادا) فَهُمْ : پس وہ غٰفِلُوْنَ : غافل (جمع)
تاکہ تم ان لوگوں کو جن کے باپ دادا کو متنبہ نہیں کیا گیا تھا متنبہ کردو وہ غفلت میں پڑے ہوئے ہیں
6، لتنذقوماما انذر اباء ھم ، بعض نے کہا کہ مانفی کے لیے ہے ترجمہ یوں ہوگا کہ جن کے باپ دادوں کو نہیں ڈرایا گیا کیوں کہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے بعد ان کے آباؤاجداد کے پاس کوئی پیغمبر نہیں بھیجا گیا۔ محمد ﷺ سے پہلے اور بعض نے کہا کہ ما بمعنی الذی کے ہے۔ مطلب یہ ہوگا کہ تم ڈراؤاس قوم کو جس کو اس کے آباؤ اجداد نے ڈرایا۔ ، فھم غافلون، وہ ایمان اور رشد و ہدایت سے غافل ہیں۔
Top