Tafseer-e-Baghwi - Yaseen : 6
تَنْزِیْلَ الْعَزِیْزِ الرَّحِیْمِۙ
تَنْزِيْلَ : نازل کردہ ہے الْعَزِيْزِ الرَّحِيْم : زبردست ، رحم فرمانے والی ہستی کی طرف
(یہ خدائے) غالب (اور) مہربان نے نازل کیا ہے
5، تنزیل العزیز الرحیم، تنزیل نصب کے ساتھ ، ابن عامر، حمزہ والکسائی وحفص نے پڑھا ہے اور لام کے نصیب کے ساتھ گویا نزل تنزیلاپڑھا ہے اور دوسرے حضرات نے اس کو رفع کے ساتھ پڑھا ہے۔ اس صورت میں یہ خبرہوگی ۔ عبارت یہ ہوگی : ھوتنزیل العزیز الرحیم،
Top