بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 11. Hud · Ayah 81
قَالُوْا یٰلُوْطُ اِنَّا رُسُلُ رَبِّكَ لَنْ یَّصِلُوْۤا اِلَیْكَ فَاَسْرِ بِاَهْلِكَ بِقِطْعٍ مِّنَ الَّیْلِ وَ لَا یَلْتَفِتْ مِنْكُمْ اَحَدٌ اِلَّا امْرَاَتَكَ١ؕ اِنَّهٗ مُصِیْبُهَا مَاۤ اَصَابَهُمْ١ؕ اِنَّ مَوْعِدَهُمُ الصُّبْحُ١ؕ اَلَیْسَ الصُّبْحُ بِقَرِیْبٍ﴿81﴾
- قَالُوْاوہ بولے
- يٰلُوْطُبیشک ہم
- اِنَّا رُسُلُبھیجے ہوئے
- رَبِّكَتمہارا رب
- لَنْ يَّصِلُوْٓاوہ رہ گز نہ پہنچیں گے
- اِلَيْكَتم تک
- فَاَسْرِسو لے نکل
- بِاَهْلِكَاپنے گھر والوں کے ساتھ
- بِقِطْعٍکوئی حصہ
- مِّنَسے (کا)
- الَّيْلِرات
- وَلَا يَلْتَفِتْاور نہ مڑ کر دیکھے
- مِنْكُمْتم میں سے
- اَحَدٌکوئی
- اِلَّاسوا
- امْرَاَتَكَتمہاری بیوی
- اِنَّهٗبیشک وہ
- مُصِيْبُهَااس کو پہنچنے والا
- مَآجو
- اَصَابَهُمْان کو پہنچے گا
- اِنَّبیشک
- مَوْعِدَهُمُان کا وعدہ
- الصُّبْحُصبح
- اَلَيْسَکیا نہیں
- الصُّبْحُصبح
- بِقَرِيْبٍنزدیک
Translation · Baseerat-e-Quran
فرشتوں نے کہا کہ اے لوط ہم آپ کے رب کے بھیجے ہوئے ہیں۔ آپ تک ان کی پہنچ ہرگز نہ ہوگی۔ آپ رات کے کسی حصہ میں گھر والوں کو لے کر چلے جائیے اور تم میں سے کوئی پیچھے پلٹ کر نہ دیکھے سوائے آپ کی بیوی کے (جو ساتھ نہیں جائے گی) کیونکہ اس پر وہی آفت آنے والی ہے جو اور لوگوں پر آئے گی۔ ان کی تباہی کا وقت صبح کا وقت مقرر ہے۔ کیا صبح کا وقت قریب نہیں ہے ؟