بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 13. Ar-Ra'd · Ayah 33
اَفَمَنْ هُوَ قَآئِمٌ عَلٰى كُلِّ نَفْسٍۭ بِمَا كَسَبَتْ١ۚ وَ جَعَلُوْا لِلّٰهِ شُرَكَآءَ١ؕ قُلْ سَمُّوْهُمْ١ؕ اَمْ تُنَبِّئُوْنَهٗ بِمَا لَا یَعْلَمُ فِی الْاَرْضِ اَمْ بِظَاهِرٍ مِّنَ الْقَوْلِ١ؕ بَلْ زُیِّنَ لِلَّذِیْنَ كَفَرُوْا مَكْرُهُمْ وَ صُدُّوْا عَنِ السَّبِیْلِ١ؕ وَ مَنْ یُّضْلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ هَادٍ﴿33﴾
- اَفَمَنْپس کیا جو
- هُوَوہ
- قَآئِمٌنگران
- عَلٰيپر
- كُلِّ نَفْسٍہر شخص
- بِمَا كَسَبَتْجو اس نے کمایا (اعمال)
- وَجَعَلُوْااور انہوں نے بنا لیے
- لِلّٰهِاللہ کے
- شُرَكَآءَشریک (جمع)
- قُلْآپ کہ دیں
- سَمُّوْهُمْان کے نام لو
- اَمْیا
- تُنَبِّئُوْنَهٗتم اسے بتلاتے ہو
- بِمَاوہ جو
- لَا يَعْلَمُاس کے علم میں نہیں
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- اَمْیا
- بِظَاهِرٍمحض ظاہری
- مِّنَسے
- الْقَوْلِبات
- بَلْبلکہ
- زُيِّنَخوشنما بنا دئیے گئے
- لِلَّذِيْنَ كَفَرُوْاان لوگوں کے لیے جنہوں نے کفر کیا
- مَكْرُهُمْان کی چال
- وَصُدُّوْااور وہ روک دئیے گئے
- عَنِسے
- السَّبِيْلِراہ
- ۭوَمَنْاور جو۔ جس
- يُّضْلِلِگمراہ کرے
- اللّٰهُاللہ
- فَمَاتو نہیں
- لَهٗاس کے لیے
- مِنْ هَادٍکوئی ہدایت دینے والا
Translation · Baseerat-e-Quran
کیا پھر وہ ذات جو ہر انسان کے اعمال کی نگراں ہے (کیا ان کے برابر ہے) جن کو انہوں نے اللہ کا شریک بنا رکھا ہے آپ ﷺ کہہ دیجیے کہ تم ان کے نام لو۔ کیا تم اللہ کو ایسی بات کی خبر دے رہے ہو جس کی خبر اس کو اس دنیا میں نہیں تھی۔ یا تم اوپرے دل سے ان کو شریک کہتے ہو۔ (حقیقت یہ ہے کہ ) ان کافروں کی خود فریبیاں ان کی نگاہوں میں خوش نما بنا دی گئی ہیں اور یہ (اللہ کے ) راستے سے روک دیئے گئے ہیں اور جس کو اللہ ہی بھٹکا دے اس کو ہدایت دینے والا کوئی نہیں ہے۔