بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 14. Ibrahim · Ayah 12
وَ مَا لَنَاۤ اَلَّا نَتَوَكَّلَ عَلَى اللّٰهِ وَ قَدْ هَدٰىنَا سُبُلَنَا١ؕ وَ لَنَصْبِرَنَّ عَلٰى مَاۤ اٰذَیْتُمُوْنَا١ؕ وَ عَلَى اللّٰهِ فَلْیَتَوَكَّلِ الْمُتَوَكِّلُوْنَ۠ع﴿12﴾
- وَمَااور کیا
- لَنَآہمارے لیے
- اَلَّا نَتَوَكَّلَکہ ہم نہ بھروسہ کریں
- عَلَي اللّٰهِاللہ پر
- وَاور
- قَدْ هَدٰىنَااس نے ہمیں دکھا دیں
- سُبُلَنَاہماری راہیں
- وَلَنَصْبِرَنَّاور ہم ضرور صبر کرینگے
- عَلٰيپر
- مَآجو
- اٰذَيْتُمُوْنَاتم ہمیں ایذا دیتے ہو
- وَاور
- عَلَي اللّٰهِاللہ پر
- فَلْيَتَوَكَّلِپس بھروسہ کرنا چاہیے
- الْمُتَوَكِّلُوْنَبھروسہ کرنے والے
Translation · Baseerat-e-Quran
اور ہمیں کیا ہوا کہ ہم اللہ پر بھروسہ نہ کریں جس نے ہمیں ہمارے راستے بتائے ہیں اور تم ہمیں جو بھی اذیتیں پہنچاؤ گے اس پر ہم صبر کریں گے اور بھروسہ کرنے والوں کو اللہ پر ہی بھروسہ کرنا چاہئے۔