Surah Introduction

بصیرتِ قرآن

Baseerat-e-Quran · 14. Ibrahim · Ayah 44

  1. وَ اَنْذِرِ النَّاسَ یَوْمَ یَاْتِیْهِمُ الْعَذَابُ فَیَقُوْلُ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا رَبَّنَاۤ اَخِّرْنَاۤ اِلٰۤى اَجَلٍ قَرِیْبٍ١ۙ نُّجِبْ دَعْوَتَكَ وَ نَتَّبِعِ الرُّسُلَ١ؕ اَوَ لَمْ تَكُوْنُوْۤا اَقْسَمْتُمْ مِّنْ قَبْلُ مَا لَكُمْ مِّنْ زَوَالٍۙ﴿44﴾

    1. وَاَنْذِرِاور ڈراؤ
    2. النَّاسَلوگ
    3. يَوْمَوہ دن
    4. يَاْتِيْهِمُان پر آئے گا
    5. الْعَذَابُعذاب
    6. فَيَقُوْلُتو کہیں گے
    7. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    8. ظَلَمُوْاانہوں نے ظلم کیا (ظالم)
    9. رَبَّنَآاے ہمارے رب
    10. اَخِّرْنَآہمیں مہلت دے
    11. اِلٰٓىطرف
    12. اَجَلٍایک دن
    13. قَرِيْبٍتھوڑی
    14. نُّجِبْہم قبول کرلیں
    15. دَعْوَتَكَتیری دعوت
    16. وَنَتَّبِعِاور ہم پیروی کریں
    17. الرُّسُلَرسول (جمع)
    18. اَوَیا۔ کیا
    19. لَمْ تَكُوْنُوْٓاتم نہ تھے
    20. اَقْسَمْتُمْتم قسمیں کھاتے
    21. مِّنْ قَبْلُاس سے قبل
    22. مَا لَكُمْتمہارے لیے نہیں
    23. مِّنْ زَوَالٍکوئی زوال
Translation · Baseerat-e-Quran
(اے نبی ﷺ آپ ان کو اس دن سے ڈرائیے جب ان ظالموں پر عذاب آئے گا تو وہ کہہ اٹھیں گے کہ اے ہمارے رب ہمیں تھوڑی مدت کے لئے اور مہلت دیدیجیے تاکہ ہم آپ کی دعوت قبول کریں اور رسولوں کی پیروی کریں۔ (فرمایا جائے گا) کیا تم اس سے پہلے قسمیں نہیں کھاتے تھے کہ تمہارے لئے کسی طرح کا کوئی زوال نہیں ہے۔