Surah Introduction

بصیرتِ قرآن

Baseerat-e-Quran · 14. Ibrahim · Ayah 9

  1. اَلَمْ یَاْتِكُمْ نَبَؤُا الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ قَوْمِ نُوْحٍ وَّ عَادٍ وَّ ثَمُوْدَ١ۛؕ۬ وَ الَّذِیْنَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ١ۛؕ لَا یَعْلَمُهُمْ اِلَّا اللّٰهُ١ؕ جَآءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ فَرَدُّوْۤا اَیْدِیَهُمْ فِیْۤ اَفْوَاهِهِمْ وَ قَالُوْۤا اِنَّا كَفَرْنَا بِمَاۤ اُرْسِلْتُمْ بِهٖ وَ اِنَّا لَفِیْ شَكٍّ مِّمَّا تَدْعُوْنَنَاۤ اِلَیْهِ مُرِیْبٍ﴿9﴾

    1. اَلَمْ يَاْتِكُمْکیا تمہیں نہیں آئی
    2. نَبَؤُاخبر
    3. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    4. مِنْ قَبْلِكُمْتم سے پہلے
    5. قَوْمِ نُوْحٍنوح کی قوم
    6. وَّعَادٍاور عاد
    7. وَّثَمُوْدَاور ثمود
    8. وَالَّذِيْنَاور وہ جو
    9. مِنْۢ بَعْدِهِمْان کے بعد
    10. لَا يَعْلَمُهُمْان کی خبر نہیں
    11. اِلَّاسوائے
    12. اللّٰهُاللہ
    13. جَآءَتْهُمْان کے پاس آئے
    14. رُسُلُهُمْان کے رسول
    15. بِالْبَيِّنٰتِنشانیوں کے ساتھ
    16. فَرَدُّوْٓاتو انہوں نے پھیر لئے
    17. اَيْدِيَهُمْاپنے ہاتھ
    18. فِيْٓمیں
    19. اَفْوَاهِهِمْان کے منہ
    20. وَقَالُوْٓااور وہ بولے
    21. اِنَّا كَفَرْنَابیشک ہم نہیں مانتے
    22. بِمَآوہ جو
    23. اُرْسِلْتُمْتمہیں بھیجا گیا
    24. بِهٖاس کے ساتھ
    25. وَاِنَّااور بیشک ہم
    26. لَفِيْالبتہ میں
    27. شَكٍّشک
    28. مِّمَّااس سے جو
    29. تَدْعُوْنَنَآتم ہمیں بلاتے ہو
    30. اِلَيْهِاس کی طرف
    31. مُرِيْبٍتردد میں ڈالتے ہوئے
Translation · Baseerat-e-Quran
کیا تمہیں ان قوموں کی خبر نہیں پہنچی جو تم سے پہلے ہو گذری ہیں قوم نوح قوم عاد اور قوم ثمود اور وہ جو ان کے بعد آئے ہیں۔ جن کو اللہ ہی جانتا ہے۔ وہ ان کے پاس کھلی نشانیاں لے کر آئے تو انہوں نے اپنے ہاتھ ان پیغمبروں کے منہ میں دیدیئے اور انہوں نے ہا کہ تم جس پیغام کے ساتھ بھیجے گئے ہو ہم اس کو نہیں مانتے اور جس چیز کی طرف تم ہمیں بلا رہے ہو ہم اس کی طرف سے سخت شبہ اور سخت تردد میں پڑگئے ہیں۔