بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 232
وَ اِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَآءَ فَبَلَغْنَ اَجَلَهُنَّ فَلَا تَعْضُلُوْهُنَّ اَنْ یَّنْكِحْنَ اَزْوَاجَهُنَّ اِذَا تَرَاضَوْا بَیْنَهُمْ بِالْمَعْرُوْفِ١ؕ ذٰلِكَ یُوْعَظُ بِهٖ مَنْ كَانَ مِنْكُمْ یُؤْمِنُ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ١ؕ ذٰلِكُمْ اَزْكٰى لَكُمْ وَ اَطْهَرُ١ؕ وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ وَ اَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ﴿232﴾
- وَاِذَااور جب
- طَلَّقْتُمُتم طلاق دو
- النِّسَآءَعورتیں
- فَبَلَغْنَپھر وہ پوری کرلیں
- اَجَلَهُنَّاپنی مدت (عدت)
- فَلَاتو نہ
- تَعْضُلُوْھُنَّروکو انہیں
- اَنْکہ
- يَّنْكِحْنَوہ نکاح کریں
- اَزْوَاجَهُنَّخاوند اپنے
- اِذَاجب
- تَرَاضَوْاوہ باہم رضامند ہو جائیں
- بَيْنَهُمْآپس میں
- بِالْمَعْرُوْفِدستور کے مطابق
- ذٰلِكَیہ
- يُوْعَظُنصیحت کی جاتی ہے
- بِهٖاس سے
- مَنْجو
- كَانَہو
- مِنْكُمْتم میں سے
- يُؤْمِنُایمان رکھتا
- بِاللّٰهِاللہ پر
- وَاور
- لْيَوْمِ الْاٰخِرِیوم آخرت پر
- ذٰلِكُمْیہی
- اَزْكٰىزیادہ ستھرا
- لَكُمْتمہارے لیے
- وَاَطْهَرُاور زیادہ پاکیزہ
- وَاللّٰهُاور اللہ
- يَعْلَمُجانتا ہے
- وَاَنْتُمْاور تم
- لَا تَعْلَمُوْنَنہیں جانتے
لغات القرآن : آیت نمبر 232
لا تعضلوا (تم منع مت کرو) ۔ ان ینکحن (یہ کہ وہ نکاح کریں) ۔ تراضوا (آپس میں رضا مند ہوگئے) ۔ ازکی ( بہت پاکیزگی ہے) ۔ اطھر (زیادہ ستھرائی، صفائی ہے) ۔
تشریح : آیت نمبر 232
جو عورت طلاق پانے کے بعد اپنی عدت پوری کرچکی ہو وہ آزاد ہے۔ دستور اور شریعت کے مطابق وہ جہاں چاہے اپنی پسند اور مرضی سے شادی کرسکتی ہے۔ اس کے اس ارادے میں طلاق دینے والے شوہر یا اس کے خاندان والوں کو کسی طرح کی رکاوٹ نہیں بننا چاہئے۔
عرب میں یہ جہالت عام تھی کہ عورت کو طلاق دینے اور عدت گزر جانے کے بعد بھی طرح طرح سے تنگ کیا جاتا تھا وہ اس بات کو اپنی توہین اور ذلت سمجھتے تھے کہ جو عورت ہمارے خاندان کی بہو بن کر رہ چکی ہے وہ ہم سے جدا ہو کر کسی دوسرے گھر میں کیوں جائے، اس کے لئے وہ طرح طرح کی سازشیں اور رکاوٹیں پیدا کرتے تھے۔ قرآن کریم میں اہل ایمان کو حکم دیا جا رہا ہے کہ جب ایک عورت کو طلاق ہوچکی اور وہ اپنی عدت بھی مکمل کرچکی ہے اب اگر وہ شریعت کے تمام تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے کسی دوسرے نکاح کرنا چاہتی ہے تو اس میں تم رکاوٹ نہ بنو بلکہ اللہ اور آخرت پر ایمان رکھنے کا تقاضا یہ ہے کہ تم اس عورت کے معاون و مدد گار بن جاؤ جو پاکیزہ زندگی گزارنے کی خواہش مند ہے۔ اسی میں معاشرہ کی پاکیزگی ہے۔