بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 233
وَ الْوَالِدٰتُ یُرْضِعْنَ اَوْلَادَهُنَّ حَوْلَیْنِ كَامِلَیْنِ لِمَنْ اَرَادَ اَنْ یُّتِمَّ الرَّضَاعَةَ١ؕ وَ عَلَى الْمَوْلُوْدِ لَهٗ رِزْقُهُنَّ وَ كِسْوَتُهُنَّ بِالْمَعْرُوْفِ١ؕ لَا تُكَلَّفُ نَفْسٌ اِلَّا وُسْعَهَا١ۚ لَا تُضَآرَّ وَالِدَةٌۢ بِوَلَدِهَا وَ لَا مَوْلُوْدٌ لَّهٗ بِوَلَدِهٖ١ۗ وَ عَلَى الْوَارِثِ مِثْلُ ذٰلِكَ١ۚ فَاِنْ اَرَادَا فِصَالًا عَنْ تَرَاضٍ مِّنْهُمَا وَ تَشَاوُرٍ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْهِمَا١ؕ وَ اِنْ اَرَدْتُّمْ اَنْ تَسْتَرْضِعُوْۤا اَوْلَادَكُمْ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْكُمْ اِذَا سَلَّمْتُمْ مَّاۤ اٰتَیْتُمْ بِالْمَعْرُوْفِ١ؕ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ وَ اعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ﴿233﴾
- وَالْوَالِدٰتُاور مائیں
- يُرْضِعْنَدودھ پلائیں
- اَوْلَادَھُنَّاپنی اولاد
- حَوْلَيْنِدو سال
- كَامِلَيْنِپورے
- لِمَنْجو کوئی
- اَرَادَچاہے
- اَنْ يُّتِمَّکہ وہ پوری کرے
- الرَّضَاعَةَدودھ پلانے کی مدت
- وَعَلَياور پر
- الْمَوْلُوْدِ لَهٗجس کا بچہ (باپ)
- رِزْقُهُنَّان کا کھانا
- وَكِسْوَتُهُنَّاور ان کا لباس
- بِالْمَعْرُوْفِدستور کے مطابق
- لَا تُكَلَّفُنہیں تکلیف دی جاتی
- نَفْسٌکوئی شخص
- اِلَّامگر
- وُسْعَهَااس کی وسعت
- لَا تُضَآرَّنہ نقصان پہنچایا جائے
- وَالِدَةٌماں
- بِوَلَدِھَااس کے بچہ کے سبب
- وَلَااور نہ
- مَوْلُوْدٌ لَّهٗجس کا بچہ (باپ)
- بِوَلَدِهٖاس کے بچہ کے سبب
- وَعَلَياور پر
- الْوَارِثِوارث
- مِثْلُایسا
- ذٰلِكَیہ۔ اس
- فَاِنْپھر اگر
- اَرَادَادونوں چاہیں
- فِصَالًادودھ چھڑانا
- عَنْ تَرَاضٍآپس کی رضامندی سے
- مِّنْهُمَادونوں سے
- وَتَشَاوُرٍاور باہم مشورہ
- فَلَاتو نہیں
- جُنَاحَگناہ
- عَلَيْهِمَاان دونوں پر
- وَاِنْاور اگر
- اَرَدْتُّمْتم چاہو
- اَنْکہ
- تَسْتَرْضِعُوْٓاتم دودھ پلاؤ
- اَوْلَادَكُمْاپنی اولاد
- فَلَا جُنَاحَتو گناہ نہیں
- عَلَيْكُمْتم پر
- اِذَاجب
- سَلَّمْتُمْتم حوالہ کرو
- مَّآجو
- اٰتَيْتُمْتم نے دیا تھا
- بِالْمَعْرُوْفِدستور کے مطابق
- وَاتَّقُوااور ڈرو
- اللّٰهَاللہ
- وَاعْلَمُوْٓااور جان لو
- اَنَّکہ
- اللّٰهَاللہ
- بِمَاسے۔ جو
- تَعْمَلُوْنَتم کرتے ہو
- بَصِيْرٌدیکھنے والا ہے
لغات القرآن : آیت نمبر 233
ولدات (مائیں) ۔ یرضعن (دودھ پلائیں) ۔ حولین (دو سال) ۔ کاملین (مکمل ) ان یتم (یہ کہ وہ پورا کرائے گا) ۔ الرضاعۃ (دودھ کی مدت) ۔ مولود لہ (پیدا کیا گیا جس کے لئے یعنی باپ) ۔ کسوتھن (ان عورتوں کا لباس ، پہناوا ) ۔ لا تکلف ذمہ داری نہیں ڈالی جاتی ) ۔ وسعھا (اس کی گنجائش) ۔ لا تضار (نقصان نہ پہنچایا جائے) ۔ فصالاً (جدائی، دودھ چھڑائی ) ۔ تراض (باہم رضا مندی) ۔ تشاور (باہمی مشورہ) ۔ لا جناح (گناہ نہیں ہے ) ۔ سلمتم ( تم نے سپرد کردیا) ۔ ما اتیتم (جو کہ تم نے دینا طے کیا ہے) ۔
تشریح : آیت نمبر 233
طلاق ہوجانے کے بعد جہاں اور بہت سے مسائل پیدا ہوتے ہیں اس میں اگر اولاد ہوجائے تو بچے کو دودھ پلوانے کا مسئلہ بہت اہم ہے اس لئے اس آیت میں ماں اور باپ دونوں کی ذمہ داریوں اور چند ضروری مسائل کا ذکر فرمایا گیا ہے۔
(1) اگر کوئی شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کا بچہ مدت رضاعت کو پورا کرلے تو عورت کو دو سال تک دودھ پلانا چاہئے۔
(2) دودھ پلانے کے دوران بچے کے باپ پر عورت کا کھانا اور کپڑا دینا ہوگا اس مسئلے میں مرد کی حیثیت کے مطابق کھانا اور کپڑا وغیرہ کی ذمہ داری ہوگی۔
(3) ماں اور باپ دونوں میں سے کسی پر بھی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا ۔ نہ بچے کے بہانے ماں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جائے گی اور نہ بچے کی آڑ لے کر باپ پر ناجائز دباؤ ڈالا جائے۔
(4) اگر با پ یا بچے کے وارث بچے کی ماں کے بجائے کسی اور عورت سے بچے کو دودھ پلوانا چاہیں تو وہ ایسا کرسکتے ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ جس کو دودھ پلانے کے لئے رکھا ہے اس سے معاوضہ دینے دلانے کا جو وعدہ کیا ہے اس کو پورا پورا ادا کیا جائے۔ آخر میں فرمایا کہ تم اللہ سے ڈرتے رہو اور اس بات کا خیال رکھو کہ وہ اللہ تمہارے ایک ایک عمل کو اچھی طرح جانتا ہے اور دیکھ رہا ہے۔