IntroSurah Introduction

بصیرتِ قرآن

Baseerat-e-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 266

  1. اَیَوَدُّ اَحَدُكُمْ اَنْ تَكُوْنَ لَهٗ جَنَّةٌ مِّنْ نَّخِیْلٍ وَّ اَعْنَابٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ۙ لَهٗ فِیْهَا مِنْ كُلِّ الثَّمَرٰتِ١ۙ وَ اَصَابَهُ الْكِبَرُ وَ لَهٗ ذُرِّیَّةٌ ضُعَفَآءُ١۪ۖ فَاَصَابَهَاۤ اِعْصَارٌ فِیْهِ نَارٌ فَاحْتَرَقَتْ١ؕ كَذٰلِكَ یُبَیِّنُ اللّٰهُ لَكُمُ الْاٰیٰتِ لَعَلَّكُمْ تَتَفَكَّرُوْنَ۠ع﴿266﴾

    1. اَيَوَدُّکیا پسند کرتا ہے
    2. اَحَدُكُمْتم میں سے کوئی
    3. اَنْکہ
    4. تَكُوْنَہو
    5. لَهٗاس کا
    6. جَنَّةٌایک باغ
    7. مِّنْسے (کا)
    8. نَّخِيْلٍکھجور
    9. وَّاَعْنَابٍاور انگور
    10. تَجْرِيْبہتی ہو
    11. مِنْسے
    12. تَحْتِهَااس کے نیچے
    13. الْاَنْهٰرُنہریں
    14. لَهٗاس کے لیے
    15. فِيْهَااس میں
    16. مِنْسے
    17. كُلِّ الثَّمَرٰتِہر قسم کے پھل
    18. وَاَصَابَهُاور اس پر آگیا
    19. الْكِبَرُبڑھاپا
    20. وَلَهٗاور اس کے
    21. ذُرِّيَّةٌبچے
    22. ضُعَفَآءُبہت کمزور
    23. فَاَصَابَهَآتب اس پر پڑا
    24. اِعْصَارٌایک بگولا
    25. فِيْهِاس میں
    26. نَارٌآگ
    27. فَاحْتَرَقَتْتو وہ جل گیا
    28. كَذٰلِكَاسی طرح
    29. يُبَيِّنُواضح کرتا ہے
    30. اللّٰهُاللہ
    31. لَكُمُتمہارے لیے
    32. الْاٰيٰتِنشانیاں
    33. لَعَلَّكُمْتاکہ تم
    34. تَتَفَكَّرُوْنَغور وفکر کرو
Translation · Baseerat-e-Quran
کیا تم میں سے کوئی شخص بھی اس بات کو پسند کرتا ہے کہ اس کا ایک کھجوروں اور انگوروں کا باغ ہو اس کے نیچے نہریں بہ رہی ہوں۔ اس کے لئے اور بھی طرح طرح کے پھل اور میوے ہوں۔ ادھر اس کو بڑھا پا پہنچ چکا ہو اور اس کے چھوٹے چھوٹے کمزور ناتواں بچے ہوں۔ پھر اس ہر ے بھرے باغ میں (اچانک) آگ سے بھرا ہوا ایک بگولا آجائے جو اس کے باغ کو راکھ کا ڈھیر بنا دے ؟ اللہ ان آیتوں کو واضح طریقے سے بیان کرتا ہے تا کہ غور وفکر کرسکو۔
Tafseer · Baseerat-e-Quran

لغات القرآن : آیت نمبر 266

ایود (کیا پسند ہے (ا، یود) ۔ احدکم (تم میں سے کسی کو بھی) ۔ نخیل (کھجور) ۔ اعناب (انگور (عنب کی جمع) تجری۔ ۔۔ چلتی ہو ، بہتی ہو) ۔ الکبر (بڑھاپا) ۔ ذریۃ ضعفاء (چھوٹے ناتواں بچے ہوں) ۔ اعصار (بگولا) ۔ احترقت (اس نے جلا ڈالا) ۔

تشریح : آیت نمبر 266

اس مثال میں اللہ تعالیٰ نے یہ سوال کیا ہے کہ جب ایک شخص اس بات کو گوارا نہیں کرسکتا کہ اس کی زندگی بھر کی پونچی یوں اس کی نظروں کے سامنے برباد ہوجائے فرمایا کہ سوچ لو قیامت کا دن بھی ایسا ہی ہوگا جب کچھ بھی کمانے کا موقع نہیں ہوگا، کوئی تمہاری امداد نہیں کرسکتا اس روز تمہیں اپنی زندگی بھر کے نیک اعمال کی کتنی شدید ضرورت ہوگی۔ اگر بداعمالیوں کے بگولوں سے تم نے اپنے ایمان و اعمال کو جلا کر خاک کرلیا تو وہ بےسروسامانی کے دن تمہیں کس قدر حسرت اور افسوس سے واسطہ پڑے گا۔ اگر تم ان حالات سے دوچار ہونا نہیں چاہتے تو اپنے اعمال کو دکھاوے اور ناجائز طریقوں سے بچاؤ۔