بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 20. Taa-Haa · Ayah 134
وَ لَوْ اَنَّاۤ اَهْلَكْنٰهُمْ بِعَذَابٍ مِّنْ قَبْلِهٖ لَقَالُوْا رَبَّنَا لَوْ لَاۤ اَرْسَلْتَ اِلَیْنَا رَسُوْلًا فَنَتَّبِعَ اٰیٰتِكَ مِنْ قَبْلِ اَنْ نَّذِلَّ وَ نَخْزٰى﴿134﴾
- وَلَوْاور اگر
- اَنَّآہم
- اَهْلَكْنٰهُمْانہیں ہلاک کردیتے
- بِعَذَابٍکسی عذاب سے
- مِّنْ قَبْلِهٖاس سے قبل
- لَقَالُوْاتو وہ کہتے
- رَبَّنَا لَوْاے ہمارے رب کیوں
- لَآ اَرْسَلْتَتونے نہ بھیجا
- اِلَيْنَاہماری طرف
- رَسُوْلًاکوئی رسول
- فَنَتَّبِعَتو ہم پیروی کرتے
- اٰيٰتِكَتیرے احکام
- مِنْ قَبْلِاس سے قبل
- اَنْ نَّذِلَّکہ ہم ذلیل ہوں
- وَنَخْزٰىاور ہم رسوا ہوں
Translation · Baseerat-e-Quran
اور اگر ہم رسولوں کے آنے سے پہلے ان کو ہلاک کردیتے تو کہتے کہ اے ہمارے رب ! آپ نے ہماری طرف کوئی رسول کیوں نہ بھیجا تاکہ ہم ذلیل و رسوا ہونے سے پہلے ان کی اتباع کرتے