بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 22. Al-Hajj · Ayah 36
وَ الْبُدْنَ جَعَلْنٰهَا لَكُمْ مِّنْ شَعَآئِرِ اللّٰهِ لَكُمْ فِیْهَا خَیْرٌ١ۖۗ فَاذْكُرُوا اسْمَ اللّٰهِ عَلَیْهَا صَوَآفَّ١ۚ فَاِذَا وَجَبَتْ جُنُوْبُهَا فَكُلُوْا مِنْهَا وَ اَطْعِمُوا الْقَانِعَ وَ الْمُعْتَرَّ١ؕ كَذٰلِكَ سَخَّرْنٰهَا لَكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ﴿36﴾
- وَاور
- الْبُدْنَقربانی کے اونٹ
- جَعَلْنٰهَاہم نے مقرر کیے
- لَكُمْتمہارے لیے
- مِّنْسے
- شَعَآئِرِ اللّٰهِشعائر اللہ
- لَكُمْتمہارے لیے
- فِيْهَااس میں
- خَيْرٌبھلائی
- فَاذْكُرُواپس لو تم
- اسْمَ اللّٰهِاللہ کا نام
- عَلَيْهَاان پر
- صَوَآفَّقطار باندھ کر
- فَاِذَاپھر جب
- وَجَبَتْگرجائیں
- جُنُوْبُهَاان کے پہلو
- فَكُلُوْاتو کھاؤ
- مِنْهَاان سے
- وَاَطْعِمُوااور کھلاؤ
- الْقَانِعَسوال نہ کرنے والے
- وَالْمُعْتَرَّاور سوال کرنے والے
- كَذٰلِكَاسی طرح
- سَخَّرْنٰهَاہم نے انہیں مسخر کیا
- لَكُمْتمہارے لیے
- لَعَلَّكُمْتاکہ تم
- تَشْكُرُوْنَشکر کرو
Translation · Baseerat-e-Quran
اور قربانی کے اونٹوں کو ہم نے تمہارے لئے شعائر اللہ (اللہ کی نشانیاں) مقرر کیا ہے۔ اس میں تمہارے لئے خیر اور بھلائی ہے انہیں کھڑا کرکے ان پر اللہ کا نام لو اور ان کو نحر کردو۔ پھر جب وہ اپنے پہلو پر گر جائیں تو اس میں سے خود کھائو۔ ان کو بھی کھلائو جو قناعت کئے بیٹھے ہیں اور ان کو بھی کھلائو جو سوال کرنے والے ہیں۔