بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 156
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَكُوْنُوْا كَالَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ قَالُوْا لِاِخْوَانِهِمْ اِذَا ضَرَبُوْا فِی الْاَرْضِ اَوْ كَانُوْا غُزًّى لَّوْ كَانُوْا عِنْدَنَا مَا مَاتُوْا وَ مَا قُتِلُوْا١ۚ لِیَجْعَلَ اللّٰهُ ذٰلِكَ حَسْرَةً فِیْ قُلُوْبِهِمْ١ؕ وَ اللّٰهُ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ﴿156﴾
- يٰٓاَيُّھَااے
- الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاایمان والو
- لَا تَكُوْنُوْانہ ہوجاؤ
- كَاطرح
- لَّذِيْنَ كَفَرُوْاجو کافر ہوئے
- وَقَالُوْاوہ کہتے ہیں
- لِاِخْوَانِھِمْاپنے بھائیوں کو
- اِذَاجب
- ضَرَبُوْا فِي الْاَرْضِوہ سفر کریں زمین (راہ) میں
- اَوْیا
- كَانُوْا غُزًّىجہاد میں ہوں
- لَّوْ كَانُوْااگر وہ ہوتے
- عِنْدَنَاہمارے پاس
- مَانہ
- مَاتُوْاوہ مرتے
- وَمَا قُتِلُوْااور نہ مارے جاتے
- لِيَجْعَلَتاکہ بنادے
- اللّٰهُاللہ
- ذٰلِكَیہ۔ اس
- حَسْرَةًحسرت
- فِيْمیں
- قُلُوْبِھِمْان کے دل
- وَاللّٰهُاور اللہ
- يُحْيٖزندہ کرتا ہے
- وَيُمِيْتُاور مارتا ہے
- وَاللّٰهُاور اللہ
- بِمَاجو کچھ
- تَعْمَلُوْنَتم کرتے ہو
- بَصِيْرٌدیکھنے والا
تشریح : آیت نمبر 156 تا 158
سورۂ آل عمران کی آیات 156 ست 158 میں اہل ایمان کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا جارہا ہے کہ وہ اپنی گفتار میں اور انداز میں منافقین اور کافروں کی مشابھت اختیار نہ کریں۔ بلکہ اس بات کو اچھی طرح ذہن نشین کرلیں کہ زندگی اور موت سب کچھ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے اس نے جس کی جتنی زندگی لکھ دی ہے اس میں ایک لمحہ کا بھی فرق نہیں ہوسکتا۔ کفار اور منافقین کا یہ کہنا کہ اگر تم ہمارے پاس ہوتے تو ہماری حفاظت میں ہوتے اور تمہیں اس طرح موت نہ آتی۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ اللہ کی راہ میں جہاد کرتے ہوئے مارا جانا دنیا کی زندگی سے کہیں بہتر ہے کیونکہ انسان دنیا کی چند روز زندگی میں انتہائی محنت اور مشقت کے بعد کچھ مال و دولت جمع کرتا ہے۔ اس سے وہ کچھ دن فائدہ بھی اٹھا لیتا ہے لیکن موت کے ساتھ ہی اس کا رشتہ ان چیزوں سے منقطع ہوجاتا ہے۔ اس کے برخلاف انسان اس دنیا میں رہتے ہوئے جو پاکیزہ زندگی کا نمونہ پیش کرتا ہے اور آخرت کی فکر میں لگا رہتا ہے وہ اس دنیا سے کہیں بہتر ہے جو آدمی زندگی بھر کما کر اپنے بعد کے لوگوں کے لئے چھوڑ جاتا ہے۔ نیکیوں کے ساتھ زندگی گذارنے والا اس مال و دولت میں بھی اور آخرت میں بھی ابدی راحتوں سے ہم کنار ہوتا ہے۔ دنیا میں اس کو قلبی سکون اور آخرت میں ہمیشہ باقی رہنے والی نعمتوں سے نوازا جائے گا۔ اس لئے زندگی کی لذتوں سے مومن کے لئے اللہ کی راہ میں مارا جانا کہیں بہتر ہے۔
لغات القرآن آیت نمبر 159 تا 160
فبمارحمة (رحمت ہے) لنت (آپ نرم دل ہیں) فظ (بدمزاج) غلیظ القلب (سخت دل) انفضوا (وہ بھاگ گئے ہوتے) من حولک (آپ کے اردگرد سے) ش اور ھم (ان سے مشورہ کیجئے) عزمت (آپ نے ارادہ کرلیا) یخذل (وہ برباد کرتا ہے) ۔