بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 186
لَتُبْلَوُنَّ فِیْۤ اَمْوَالِكُمْ وَ اَنْفُسِكُمْ١۫ وَ لَتَسْمَعُنَّ مِنَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَ مِنَ الَّذِیْنَ اَشْرَكُوْۤا اَذًى كَثِیْرًا١ؕ وَ اِنْ تَصْبِرُوْا وَ تَتَّقُوْا فَاِنَّ ذٰلِكَ مِنْ عَزْمِ الْاُمُوْرِ﴿186﴾
- لَتُبْلَوُنَّتم ضرور آزمائے جاؤگے
- فِيْٓمیں
- اَمْوَالِكُمْاپنے مال
- وَاَنْفُسِكُماور اپنی جانیں
- وَلَتَسْمَعُنَّاور ضرور سنوگے
- مِنَسے
- الَّذِيْنَوہ لوگ جنہیں
- اُوْتُوا الْكِتٰبَکتاب دی گئی
- مِنْ قَبْلِكُمْتم سے پہلے
- وَمِنَاور۔ سے
- الَّذِيْنَ اَشْرَكُوْٓاجن لوگوں نے شرک کیا (مشرک)
- اَذًىدکھ دینے والی
- كَثِيْرًابہت
- وَاِنْاور اگر
- تَصْبِرُوْاتم صبر کرو
- وَتَتَّقُوْااور پرہیزگاری کرو
- فَاِنَّتو بیشک
- ذٰلِكَیہ
- مِنْسے
- عَزْمِہمت
- الْاُمُوْرِکام (جمع)
لغات القرآن آیت نمبر 186 تا 189
لتبلون (البتہ ضرور تم آزمائے جاؤگے) لتسمعن (البتہ تم ضرور سنو گے) عزم الامور (البتہ تم اس کو ظاہر کرو گے) لا تکتمونه (تم اس کو نہ چھپاؤ گے) نبذوہ (انہوں نے اس کو پھینک دیا) لم یفعلو (انہوں نے نہیں کیا) ۔
تشریح : آیت نمبر 186 تا 189
آخرت کی کامیابی اور ناکامی اور دائمی جزا وسزا کا حال سنا کر مسلمانوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا جارہا ہے کہ اے مسلمانو ! ابھی جان دونوں ہی سے تمہاری آزمائش کی جائے گی۔ اللہ کی راہ میں تمہاری جانیں اور مال دونوں ہی طلب کئے جائیں گے۔ تمہیں کفار اور یہودیوں کی ابھی بہت سی تکلیف دینے والی باتیں بھی سننا پڑیں گی لیکن اگر تم نے صبر وتقویٰ کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا تو یہ تمہاری بہت بڑی کامیابی اور عزم وہمت کے کاموں میں سے ہوگا۔ کیونکہ ان یہودیوں کا مزاج ہی یہ ہے کہ وہ حق و صداقت سے بھاگتے ہیں اور کسی عہد پر قائم نہیں رہتے۔ فرمایا جارہا ہے کہ اہل کتاب سے اس بات کا عہد لیا گیا جو احکامات اور بشارتیں ان کی کتابوں میں موجود ہیں انہیں صاف صاف لوگوں کے سامنے بیان کریں گے نہ کسی بات کو چھپائیں گے اور نہ اس میں ہیر پھیر کریں گے۔ مگر انہوں نے اس عہد کی ذرا بھی پرواہ نہ کی دنیا کے معمولی سے نفع کی خاطر انہوں نے تمام عہدو پیمان توڑ دیئے۔ احکامات الہٰی کو بدل ڈالا۔ نبی کریم ﷺ کے لئے جو خوشخبریاں تھیں انہوں نے اس کو بھی چھپا لیا۔ فرمایا جارہا ہے کہ وہ اپنی ان حرکتوں پر شرمندہ بھی نہیں ہوتے بلکہ یہ چاہتے ہیں کہ جو کام انہوں نے نہیں کئے ہیں ان پر بھی ان کی تعریفیں کی جائیں۔ فرمایا ایسے لوگ اللہ کے عذاب میں گرفتار ہوکر رہیں گے۔ ان کو اس سے چھٹکارا مل جائے گا اس کا تو گمان بھی نہ کرنا۔ بلاشبہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ سب کا سب اللہ ہی کا ہے اور وہ ہر چیز پر پوری طرح قدرت رکھنے والا ہے۔