بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 187
وَ اِذْ اَخَذَ اللّٰهُ مِیْثَاقَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ لَتُبَیِّنُنَّهٗ لِلنَّاسِ وَ لَا تَكْتُمُوْنَهٗ١٘ فَنَبَذُوْهُ وَرَآءَ ظُهُوْرِهِمْ وَ اشْتَرَوْا بِهٖ ثَمَنًا قَلِیْلًا١ؕ فَبِئْسَ مَا یَشْتَرُوْنَ﴿187﴾
- وَاِذْاور جب
- اَخَذَلیا
- اللّٰهُاللہ
- مِيْثَاقَعہد
- الَّذِيْنَوہ لوگ جنہیں
- اُوْتُوا الْكِتٰبَکتاب دی گئی
- لَتُبَيِّنُنَّهٗاسے ضرور بیان کردینا
- لِلنَّاسِلوگوں کے لیے
- وَاور
- لَاتَكْتُمُوْنَهٗنہ چھپانا اسے
- فَنَبَذُوْهُتو انہوں نے اسے پھینک دیا
- وَرَآءَپیچھے
- ظُهُوْرِھِمْاپنی پیٹھ (جمع)
- وَاشْتَرَوْا بِهٖحاصل کی اس کے بدلے
- ثَمَنًاقیمت
- قَلِيْلًاتھوڑی
- فَبِئْسَ مَاتو کتنا برا ہے جو
- يَشْتَرُوْنَوہ خریدتے ہیں
Translation · Baseerat-e-Quran
وہ وقت قابل ذکر ہے جب اللہ نے اہل کتاب سے عہد لیا تھا کہ تمہیں اللہ کی کتاب کو پوری طرح لوگوں پر ظاہر کردینا ہوگا اور اسے چھپا کر نہیں رکھنا ہوگا۔ مگر انہوں نے اس کتاب کو پیٹھ پیچھے پھینک دیا اور گھٹیا قیمت پر بیچ ڈالا کیسی بری رقم ہے جس کے بدلہ وہ (اللہ کا کلام) فروخت کر رہے ہیں۔