بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 30. Ar-Room · Ayah 58
وَ لَقَدْ ضَرَبْنَا لِلنَّاسِ فِیْ هٰذَا الْقُرْاٰنِ مِنْ كُلِّ مَثَلٍ١ؕ وَ لَئِنْ جِئْتَهُمْ بِاٰیَةٍ لَّیَقُوْلَنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا مُبْطِلُوْنَ﴿58﴾
- وَلَقَدْ ضَرَبْنَااور تحقیق ہم نے بیان کیں
- لِلنَّاسِلوگوں کے لیے
- فِيْمیں
- ھٰذَا الْقُرْاٰنِاس قرآن
- مِنْ كُلِّہر قسم
- مَثَلٍ ۭمثالیں
- وَلَئِنْاور اگر
- جِئْتَهُمْ بِاٰيَةٍتم لاؤ ان کے پاس کوئی نشانی
- لَّيَقُوْلَنَّتو ضرور کہیں گے
- الَّذِيْنَ كَفَرُوْٓاجن لوگوں نے کفر کیا (کافر)
- اِنْ اَنْتُمْتم نہیں ہو
- اِلَّامگر (صرف)
- مُبْطِلُوْنَجھوٹ بناتے ہو
Translation · Baseerat-e-Quran
اور بیشک ہم نے اس قرآن میں ہر طرح کی مثالیں بیان کی ہیں۔ اور اگر آپ ان کے پاس کوئی نشانی (معجزہ بھی) لے کر آئیں گے تو وہ یہی کہیں گے کہ تم جھوٹ پر قائم ہو۔