IntroSurah Introduction

بصیرتِ قرآن

Baseerat-e-Quran · 31. Luqman · Ayah 31

  1. اَلَمْ تَرَ اَنَّ الْفُلْكَ تَجْرِیْ فِی الْبَحْرِ بِنِعْمَتِ اللّٰهِ لِیُرِیَكُمْ مِّنْ اٰیٰتِهٖ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّكُلِّ صَبَّارٍ شَكُوْرٍ﴿31﴾

    1. اَلَمْ تَرَکیا تو نے نہیں دیکھا
    2. اَنَّکہ
    3. الْفُلْكَکشتی
    4. تَجْرِيْچلتی ہے
    5. فِي الْبَحْرِدریا میں
    6. بِنِعْمَتِ اللّٰهِاللہ کی نعمتوں کے ساتھ
    7. لِيُرِيَكُمْتاکہ وہ تمہیں دکھا دے
    8. مِّنْ اٰيٰتِهِ ۭاس کی نشانیاں
    9. اِنَّبیشک
    10. فِيْ ذٰلِكَاس میں
    11. لَاٰيٰتٍالبتہ نشانیاں
    12. لِّكُلِّواسطے ہر
    13. صَبَّارٍبڑے صبر والے
    14. شَكُوْرٍبڑے شکر گزار
Translation · Baseerat-e-Quran
(اے مخاطب) کیا تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے کشتی ( جہاز) دریا میں چلتی ہے تاکہ وہ تمہیں اپنی بعض نشانیاں دکھائے۔ بیشک ان میں ہر صبر و شکر کرنے والے شخص کے لئے نشانیاں موجود ہیں۔
Tafseer · Baseerat-e-Quran

لغات القرآن آیت نمبر (31 تا 34) ۔

صبار (بہت صبر کرنے والا) ۔ شکور (شکر ادا کرنے والا) ۔ ظلل (ظل) (سائے) ۔ مقتصد (سنبھل کر چلنے والا۔ اعتدال پسند آدمی) ۔ لا یجزی (کام نہ آئے گا۔ بدلہ نہ دے گا) ۔ مولود (پیدا کیا گیا (بیٹا) ۔ لاتغرن ( ہرگز تجھے دھوکے میں نہ ڈال دے) ۔ الغرور (دھوکہ۔ فریب) ۔ الساعتہ (گھڑی۔ قیامت) ۔ الغیث (بارش) ۔ الارحام (رحم) (پیٹ) ۔ ماتدری (نہیں جانتا) ۔ غدا (کل صبح۔ آئندہ صبح) ۔

تشریح : آیت نمبر (31 تا 34) ۔ ” اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ایک بہت بڑی نشانی کشتیوں اور جہازوں کا ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک حفاظت سے پہنچنا ہے۔ “

سمندر یا دریا میں جو چیز ڈالی جاتی ہے وہ عام طور پر ڈوب جاتی ہے لیکن اللہ نے اپنی قدرت سے ا کی ایسا نظام بنایا ہے کہ وہ کشتی یا جہاز جو پانی کے مقابلے میں ایک تنکے کی حیثیت رکھتا ہے وہ انسانی ضرورت کی چیزوں اور خود سیکڑوں لوگوں کو لے کر منزل مقصود تک پہنچا دیتا ہے۔

اگر سمندر میں زبردست طوفان آجائے اور کشتی یا جہاز اس کے بھنور میں پھنس جائے تو اس کے مسافر اس وقت پنے جھوٹے معبودوں کو چھوڑ کر پورے خلوص سے اللہ ہی کو پکارتے ہیں لیکن جب وہ اس طوفان سے بچ کر کنارے پر پہنچتے ہیں تو سوائے کچھ اعتدال پسندوں کے اکثر ناشکری اور کفر و شرک کرنے لگتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ تو دنیا کے طوفان اور بھنور ہیں جن سے انسان نجات پا لیتا ہے لیکن اس دن سے ڈرنا چاہیے جب قیامت کا ہولناک منظر ہوگا اور کوئی کسی کے کام نہ آسکے گا۔ باپ بیٹے کے لئے اور بیٹا باپ کے لئے سوائے اللہ کی بارگاہ میں سفارش کرنے کے کچھ نہ کرسکے گا۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ لوگو ! دنیا کی زندگی تمہیں دھوکے میں نہ ڈال دے اور نہ کوئی دھوکے باز تمہیں فریب میں مبتلا کردے کیونکہ قیامت جس کا علم اللہ کا ہے اس دن کا وعدہ پورا ہو کر رہے گا۔

آخری آیت کو سمجھنے سے پہلے بخاری شریف کی یہ روایت سامنے رکھ لیجئے کہ ایک مرتبہ ایک صحابی نے نبی کریم ﷺ سے عرض کیا کہ

(1) قیامت کب آئے گی ؟ (2) بارش کب ہوگی ؟ (3) میری بیوی کے ہاں لڑکا ہوگا یا لڑکی ؟ (4) میں کل کی کروں گا ؟ (5) میں کہاں مروں گا ؟

نبی کریم ﷺ نے سورة لقمان کی اسی آیت کی تلاوت فرمائی جس میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ پانچ چیزیں وہ ہیں جن کا علم صرف اللہ تعالیٰ کو ہے۔

آج سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی سے ہمیں کچھ چیزوں کا ظاہری علم حاصل ہوگیا ہے مثلاً بارش کب ہوگی ؟ کتنی ہوگی ؟ پیدا ہونے والا لڑکا ہوگا یا لڑکی ہوگی ؟ اسی سلسلہ میں عرض ہے کہ آدمی کو یہ تو معلوم ہو سکتا ہے کہ بارش کب اور کتنی ہوگی لیکن وہ بارش انسانوں کے لئے رحمت ہوگی یا باعث عذاب اس کا علم سوائے اللہ رب العالمین کے اور کسی کو نہیں ہے۔

یہاں اسی بات کو فرمایا گیا ہے دوسری بات یہ ہے کہ پیدا ہونے والا لڑکا ہوگا یالڑ کی ہوگی اس کو بھی آج الڑاسائونڈ کے ذریعہ معلوم کیا جاسکتا ہے لیکن ایسی کوئی مشین ایجاد نہیں ہوئی جو یہ معلوم کرلے کہ پیدا ہونے والا نچہ یا بچی کتنے دن زندہ رہے گی۔ وہ اللہ کی اور والدین کی فرماں بردار ہوگی یا نافرمان۔ اس کا علم صرف اللہ کو ہے۔

الحمد للہ سورة لقمان کی آیات کا ترجمہ اور اس کی تشریح مکمل ہوئی۔ اللہ ہمیں حسن عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

واخر دعو انا ان الحمد للہ رط العالمین