بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 33. Al-Ahzaab · Ayah 19
اَشِحَّةً عَلَیْكُمْ١ۖۚ فَاِذَا جَآءَ الْخَوْفُ رَاَیْتَهُمْ یَنْظُرُوْنَ اِلَیْكَ تَدُوْرُ اَعْیُنُهُمْ كَالَّذِیْ یُغْشٰى عَلَیْهِ مِنَ الْمَوْتِ١ۚ فَاِذَا ذَهَبَ الْخَوْفُ سَلَقُوْكُمْ بِاَلْسِنَةٍ حِدَادٍ اَشِحَّةً عَلَى الْخَیْرِ١ؕ اُولٰٓئِكَ لَمْ یُؤْمِنُوْا فَاَحْبَطَ اللّٰهُ اَعْمَالَهُمْ١ؕ وَ كَانَ ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ یَسِیْرًا﴿19﴾
- اَشِحَّةًبخل کرتے ہوئے
- عَلَيْكُمْ ښتمہارے متعلق
- فَاِذَا جَآءَپھر جب آئے
- الْخَوْفُخوف
- رَاَيْتَهُمْتم دیکھو گے انہیں
- يَنْظُرُوْنَوہ دیکھنے لگتے ہیں
- اِلَيْكَتمہاری طرف
- تَدُوْرُگھوم رہی ہیں
- اَعْيُنُهُمْان کی آنکھیں
- كَالَّذِيْاس شخص کی طرح
- يُغْشٰىغشی آتی ہے
- عَلَيْهِاس پر
- مِنَ الْمَوْتِ ۚموت سے
- فَاِذَاپھر جب
- ذَهَبَچلا جائے
- الْخَوْفُخوف
- سَلَقُوْكُمْتمہیں طعنے دینے لگیں
- بِاَلْسِنَةٍزبانوں سے
- حِدَادٍتیز
- اَشِحَّةًبخیلی (لالچ) کرتے ہوئے
- عَلَي الْخَيْرِ ۭمال پر
- اُولٰٓئِكَیہ لوگ
- لَمْ يُؤْمِنُوْانہیں ایمان لائے
- فَاَحْبَطَ اللّٰهُتو اکارت کردیے اللہ نے
- اَعْمَالَهُمْ ۭان کے اعمال
- وَكَانَاور ہے
- ذٰلِكَیہ
- عَلَي اللّٰهِاللہ پر
- يَسِيْرًاآسان
Translation · Baseerat-e-Quran
(وہ جنگ میں تمہارا ساتھ دینے میں) بہت ہی کنجوس ہیں ۔ پھر جب کسی خوف (دہشت ) کا وقت آتا ہے تو وہ تمہاری طرف آنکھیں پھر پھرا کر اس شخص کر طرف دیکھتے ہیں جس پر موت کی غشی طاری ہو۔ پھر جب خطرہ ٹل جاتا ہے تو تیز تیز زبانوں سے بولتے ہوئے لالچ کرتے ہوئے تمہارے ساتھ آجاتے ہیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جو ایمان نہیں لائے اور اللہ نے ان کے سارے اعمال ضائع کردیئے ۔ اور ایسا کرنا اللہ کے لئے بہت آسان ہے۔